حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 132
حقائق الفرقان ۱۳۲ سُوْرَةُ الْحَجِّ ۵۴- لِيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ فِتْنَةً لِلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَ الْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ الظَّلِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ ۔ ترجمہ ۔ تاکہ اللہ اس کو جو شر پر ہلاک کرنے والا رکھتا ہے ان کے آزمائش کا ذریعہ کر دے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور کچھ شک نہیں کہ بے جا کام کرنے والے بڑے دور و دراز کے جھگڑے میں پڑ گئے ہیں۔ تفسير - لِيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ - شیطان کی شرارتیں فتنہ ہوتی ہیں۔ مگر انہی کے لئے جن کے دلوں میں مرض ہے گویا اس ذریعہ سے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے وہ ظاہر ہو جاتا ہے۔سورۃ جن میں فرمایا ۔ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا (الجن : ۲۸) ۔ جب اللہ اپنے غیب خاص کو رسولوں پر نازل فرماتا ہے تو اس رسول کے آگے پیچھے چوکی پہرہ جمادیتا ہے۔ جب تک وہ ساری بات اللہ کی مخلوق میں پہنچا لے۔ پس یہ ممکن نہیں کہ کوئی شیطان ایسے موقع پر دراندازی کر سکے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۶) ۵۷،۵۶ - وَ لَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً أَوْ تَأْتِيَهُمُ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فِي جَنَّتِ النَّعِيمِ ۔ ترجمہ ۔ اور کافر تو ہمیشہ وحی کی طرف سے شک ہی میں رہیں گے یہاں تک کہ ان پر آپہنچے قیامت یکایک یا ان پر ایک منحوس دن آ پڑے ۔ اس دن اللہ ہی کی سلطنت ہے وہ فیصلہ کرے گا لوگوں میں اور ایماندار نیک عمل لوگ نعمت کے باغوں میں ہوں گے۔ تفسیر - عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ - مجاہد کی تفسیر میں لکھا ہے کہ وہ بدر کا دن تھا جس میں تمام عمائد مکہ ہلاک یا کمزور ہو گئے ۔ - الملك ۔ اس دن ثابت ہو جاوے گا کہ یہ ملک صرف اللہ کے دین کے لئے ہے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۶) لے تو وہ اس کے آگے اور پیچھے لگا دیتا ہے محافظ ۔