حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 130 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 130

حقائق الفرقان ۱۳۰ سُوْرَةُ الْحَجِّ کے برابر ہوتا ہے مگر جدائی کی گھڑی سال کے برابر ۔ منکروں کو کہا تم پر ایک دن آتا ہے۔ جو تمہارے لئے بوجہ مصائب ہزار برس کا ہو جاوے گا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۶) ۵۱،۵۰ - قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينَ - فَالَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ - ترجمہ ۔ تو کہہ دے اے لوگو میں تو صرف تم کو کھلا کھلا ڈر سنانے والا ہوں ۔ تو جو لوگ ایمان لائے اور بھلے کام کئے تو ان کے لئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔ تفسیر۔ مکہ والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عمرہ سے روکا تھا اور کہا کہ اگر ہم اس سال اجازت دیں۔ تو ہماری عزت میں فرق آتا ہے۔ اگلے سال آنا اور یہ شرائط مقرر کیں ۔ (۱) ۔ جس قدر آپ کے ساتھ لوگ ہوں انکی تلواریں نیام میں ہوں ۔ تیر ترکش میں ۔ بھالے چمڑوں میں ۔ (۲) ۔ تین دن سے زیادہ نہ رہیں۔ کوئی مسلمان مکہ میں ہو تو آپ کے ساتھ نہ جا سکے گا۔ اور اگر کوئی آپ سے آنا چاہے تو اسے روکو گے نہیں۔ پھر میں نے یہ کہا تھا کہ اس سورۃ میں انذار کیا ہے۔ سب قوموں کو جو عرب مع سب قوموں کو جو عرب، مصر، عراق ، شام میں تھیں۔ اس رکوع میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم جو عزت وجاہت لئے پھرتے ہو یہ سب خاک ہو جاوے گی۔ فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ ۔ جو میرا ساتھ دیں گے وہ معزز ہوں گے اور جو میرے برخلاف کوششیں کرتے ہیں ۔ وہ شکست یاب ہوں گے ۔ رسول اللہ تو ایمان عمل صالح ، اطاعت رسول اور امر بالمعروف چاہتے ہیں اور کفار نبی کا انکار، بدیوں میں انہماک فسق و فجور، کفر و شرک چاہتے ہیں اور ہماری آیات کو عاجز کرنا۔ پس یہ سب مخالف جہنم کے کندے بنیں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۶)