حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 128
حقائق الفرقان دیا گیا۔ چنانچہ فرماتا ہے۔ ۱۲۸ فَإِنْ تَابُوا وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتَوُا الزَّکٰوةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ (التوبة: 11) سُوْرَةُ الْحَجِّ یعنی اگر شرک سے توبہ کر لیں۔ نماز قائم کرتے رہیں ۔ زکوۃ دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں۔ اور حدیث میں ہے۔ مَنْ صَلَّى صَلوتَنَا وَ اسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَ أَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذُلِكَ الْمُسْلِمُ الَّذِي لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةٌ رَسُولِهِ۔ جو ہماری نماز پڑھے اور ہمارے قبلہ کی طرف منہ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھائے وہ مسلم ہے اس کیلئے اللہ کا ذمہ اور رسول کا ذمہ۔ ) پھر ایک اور مقام پر فرماتا ہے۔ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ ۔۔۔۔۔ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ (الانفا ال: ۳، ۴) مومن وہی ہیں ۔ جو نماز قائم کرتے ہیں ۔ دوسری طرف جب دوزخیوں سے پوچھا جائے گا۔ مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ - قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ (المدثر : ۴۳، ۴۴)۔ تمہیں دوزخ میں کیا شے لے گئی ۔ تو وہ جواب دیں گے۔ ہم نمازی نہ تھے۔ باوجود اس تاکید شدید کے۔۔۔۔۔۔ (۳) ۔ زکوۃ با قاعدہ ادا کرتے رہیں ۔ (۴)۔ امر بالمعروف اور (۵)۔ نہی عن المنکر کرتے رہیں ۔ تشحیذ الا ذہان جلد ۶ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۵۸) ۴۳ تا ۴۵ - وَإِنْ يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادُ وَ ثَمُودُ وَ قَوْمُ ابْراهِيمَ وَ قَوْمُ لُوطٍ وَ اَصْحُبُ مَدْيَنَ ۚ وَ كُذِبَ مُوسَى فَامْلَيْتُ لِلْكَفِرِينَ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ - ترجمہ ۔ اور اگر یہ تجھے جھٹلا ئیں تو ان سے پہلے جھٹلا چکی ہیں نوح وعاد اور ثمود کی قوم اور ابراہیم اور لوط کی قوم اور مدین والے اور موسیٰ جھٹلایا گیا پھر ہم نے ڈھیل دی ان کا فروں کو پھر ان کو پکڑا پھر دیکھو میری پکڑ کیسی تھی ۔