حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 125 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 125

حقائق الفرقان ۱۲۵ سُوْرَةُ الْحَجِّ ایک اونٹ سے اور دوسرا پاؤں دوسرے اونٹ سے باندھ کر مخالف سمتوں میں چلا کر چیرا جاتا۔ (۲) ۔ بعض عورتوں کی شرمگاہوں میں برچھی ماری ہے اور گلے سے نکالی ہے۔ (۳)۔ تین برس بنو ہاشم کو غلہ پہونچانے میں روکیں ڈال دی گئیں۔ (۴) ۔ بعض صحابہ کو شدت سے گرم کئے ہوئے پتھروں پر لٹایا جاتا تھا۔ مگر وہ لوگ بڑے صبر، استقلال اور ہمت سے ان تمام تکالیف کو برداشت کرتے۔ محرم میں جناب امام حسین کی تکالیف کا ذکر کرتے ہیں ۔ مگر صحابہ نے جو جو تکالیف اٹھائی ہیں وہ ان سے سے بعض اوقات بڑھ کر ہیں۔ سو اس صبر کے عوض جہاد کی اجازت دی گئی ۔ یہ غلط ہے آپ کو جتھے کا انتظار تھا - لا تُكَلِّفُ إِلَّا نَفْسَكَ - (النساء : ۸۵) کا حکم اور غزوہ حنین میں سب کے بھاگنے پر کھڑا رہنا اس کا شاہد ہے۔ پس یہ جھوٹ ہے کہ اسلام بزور شمشیر پھیلایا گیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۵-۱۷۶) - الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٌّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَلَوْلَا دفع اللهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَواتُ وَ مَسْجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا ۖ وَ لَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ - ترجمہ ۔ وہ لوگ جو نکالے گئے اپنے گھروں سے ناحق صرف اتنی بات پر کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا رب اللہ ہے اور اللہ اگر بعض کو بعض کے ہاتھ سے دفع نہ کرتا تو مجوسیوں کے معبد ،خلوت خانہ اور مدر سے اور تکئے اور عبادت گاہیں اور مساجد جن میں کثرت سے اللہ کا نام لیا جاتا ہے گرادی جاتیں اور ضرور اللہ اس کی مدد کرے گا جو اللہ کی خدمت کرے گا بے شک اللہ بڑا غالب اور زبردست ہے۔ تفسیر بغير حق سواکسی وجہ وجیہ کے۔ اگر خدا ہر چیز کی حد بندی نہ کرتا۔ صَوَامِعُ ۔ صابی قوم کے گرجے ۔ لے صرف تجھی کو تکلیف دی جاتی ہے۔