حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 117 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 117

حقائق الفرقان تقوی سے پیدا ہوتی ہے۔ ۱۱۷ سُوْرَةُ الْحَجِّ تفسیر شَعَابِرَ اللهِ ۔ جس سے اللہ کا شعور پیدا ہو۔ قرآن کریم کی بہت تعظیم ہے کہ شعائر اللہ میں سے اعظم ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۵) پاؤں قبلہ کی طرف کر کے سونا تعظیم قبلہ کے خلاف ہے۔ اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ مَنْ يُعَظِمُ شَعَابِرَ اللهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ اور تعامل اسلام میں ہم کسی کو نہیں پاتے کہ قبلہ کی طرف پاؤں کرے۔ ( بدر جلدے نمبر ۸ مورخہ ۲۷ فروری ۱۹۰۸ صفحه (۳) ۳۵- وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَى مَا رَزَقَهُم مِّنْ بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَالْهُكُمُ الهُ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ - ترجمہ ۔ اور ہر ایک امت کے لئے ہم نے ایک قربانی گاہ اور عبادت گاہ کا طریقہ مقرر کر لیا ہے تا کہ وہ اللہ کا نام لیں ان جانوروں پر ( ذبح کے وقت ) جو اللہ نے دی ہیں ان کو ۔ تم سب لوگوں کا اللہ تو وہ ایک ہی اللہ ہے تو اسی کے فدائی فرمانبردار بنو (اے پیارے محمدؐ!) تو خوشخبری سنادے ان عاجزی کرنے والوں کو۔ تفسیر قربانی ایک اصل الاصول ہے تمام ترقیات کا ، کوئی مذہب، کوئی سلطنت، کوئی تمدن قربانیوں سے خالی نہیں ۔ گند میں جو اجرام پیدا ہو جاتے ہیں وہ شیر ۔ چیتے ۔ بھیڑیے سے بھی زیادہ خطر ناک ہیں۔ ان کے زہر کے تریاقوں میں سے دھوپ، روشنی، ہوا ہے۔ بڑے اہتمام سے پاخانوں اور ایسے گندے مقامات کی صفائی کروائی جاتی ہے۔ مگر یہی گند کھاد بن کر ایسی خوشنما عمدہ نباتات پیدا کرتا ہے کہ جس کے اکثر حصہ پر انسان کی حیات کا دارو مدار ہے۔ گویا یہ اجرام قربان کئے جاتے ہیں انسان کیلئے ۔ پھر دیکھا جاوے تو انسان کی زندگی کے لئے کس قدر نباتات قربان کئے جاتے ہیں۔ وہیل مچھلی کیلئے کس قدر مچھلیاں قربان کی جاتی ہیں ادنی آدمی بڑے آدمیوں کے لئے اپنا آرام، اپنی صحت اپنا وقت اور اپنا جسم خرچ کرتے ہیں۔ بلکہ اس سے بڑھ کر فوجوں کا نظارہ ہے کہ سپاہی سے لے کر افسر، کمانڈر انچیف تک درجہ بدرجہ بادشاہ کے لئے