حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 114
حقائق الفرقان ۱۱۴ سُوْرَةُ الْحَجِّ ۲۷۔ وَإِذْ بَوَّانَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ أَنْ لَا تُشْرِكْ بِي شَيْئًا وَ طَهِّرُ بَيْتِيَ لِلطَّابِفِينَ وَالْقَابِمِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ - ترجمہ ۔ اور جب ہم نے مقرر کر دیا ابراہیم کے لئے وہ مکان جس میں بیت اللہ شریف بنا ہوا ہے کہ عبادت الہی کرو اور شرک نہ کرو میرے ساتھ کسی کا اور پاک صاف رکھو میرے گھر کو پھیرے پھرنے والوں اور کھڑے رہنے والوں اور رکوع سجود کرنے والوں کے لئے ۔ تفسیر - طهر - پاک رکھو کہ کسی قسم کی بت پرستی نہ ہونے پاوے۔ حضرت ابراہیم نے سات دعائیں کی ہیں ۔ (۱) ۔ جب عمارت بنائی ۔ باپ بیٹا مل کر دعا کرتے تھے۔ رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ (البقرة : (۱۲۹) (النبی ہمیں اپنا فرماں بردار بنالے ) (۲) وَ مِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُسْلِمَةً لَكَ (البقرة :۱۲۹) (۳) وَ آرِنَا مَنَاسِكَنَا (۴) وَتُبْ عَلَيْنَا (البقرة : ۱۲۹) پھر دعا کی ۔ (۵) رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ - (1) وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ - " (۷) وَيُزَكِّيهِمْ (البقرة: ١٣٠) - کل بناء کعبہ میں سات دعائیں کی ہیں۔ اس واسطے مومن سات دفعہ وہاں طواف کرتا ہے اور یہ دعائیں کرتا ہے۔ اس مقام کو ڈھونڈتا ہے جہاں یہ دعا ئیں قبول ہوئیں۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴) ۲۸۔ وَاذْنُ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَ عَلَى كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - ترجمہ ۔ اور لوگوں میں منادی کر دے کہ قصد کر کے آیا کریں وہ تیری طرف پا پیادے اور سوار ہو کرد بلی دبلی اونٹنیوں پر جو ہر ایک دور و دراز رستوں سے آویں گے۔ ا اور ہماری اولاد میں سے ایک جماعت تیری فرمان بردار پیدا کر ۔ ۲ اور ہم کو اپنے حدوں سے آگاہ کر۔ سے اور ہم کو تیری طرف جھکنے کی توفیق عطا فرما۔ کے اے ہمارے رب تو ان لوگوں سے جو یہاں آباد ہوں ایک رسول قائم کر جو تیرے احکام و نشان ان پر پڑھے اور ان کو لکھی ہوئی محفوظ باتیں سکھائے اور پکی دانائی کی تعلیم دے ھے اور ان کو پاک وصاف کرے۔