حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 112
حقائق الفرقان ۱۱۲ سُوْرَةُ الْحَجِّ ۲۰- هُذَنِ خَصْمَنِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ فَالَّذِينَ كَفَرُوا قُطِعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِّنْ نَارٍ يُصَبُّ مِنْ فَوْقِ رُءُوسِهِمُ الْحَمِيمُ - ترجمہ ۔ یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی مخالف ہیں۔ لڑائی کی اپنے رب کے مقدمہ میں ۔ تو ان میں سے جنہوں نے حق کو چھپایا تو ان کے لئے آگ کے کپڑے بیتے ہوئے ہیں۔ ان کے سروں پر خوب کھولتا ہوا پانی ڈال دیا جائے گا۔ تفسیر - حصین - کافر ۔ مومن آگے ان دونوں کا انجام بیان ہوتا ہے۔ ثِيَابٌ مِّنْ نَارِ ۔ دنیا میں یہ نار جنگ کے رنگ میں ظاہر ہوئی ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴) ۲۳- كلممَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمَّ أَعِيدُوا فِيهَا وَ ذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ - ترجمہ ۔ جب دوزخ سے نکلنے کا ارادہ کریں گے صدمہ سے پھر اس میں دھکیل دیئے جائیں گے اور حکم ہوگا چکھتے رہو جلنے کا عذاب۔ تفسیر عَذَابَ الْحَرِيقِ ۔ ظاہری رنگ میں ان کے باغات جلائے گئے ۔ حضرت علی ، حضرت حمزہ ، حضرت معاویہ یہ تین تھے جن کے مقابلہ میں عتبہ، شیبہ، ولید کھڑے تھے ۔ ان کا بیان ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ء صفحه ۱۷۴) ۲۴ - إِنَّ اللهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ - ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو سچے دل سے اللہ کو مان چکے اور بھلے کام کئے ایسے باغوں میں جن میں بہہ رہی ہیں نہریں ۔ ان کو وہاں زیورات پہنائے جائیں گے، سونے کے کنگن اور موتی اور ان کالباس وہاں ریشمی ہوگا۔ لے تاریخ طبری ، ابن ہشام اور سیرة النبی از علامہ شبلی نعمانی میں حضرت معاویہؓ کی بجائے حضرت عبیدہ بن حارث کا نام ہے۔