حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 2
حقائق الفرقان ۲ سُورَةُ مَرْيَمَ له الله - ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا - إِذْ نَادَى رَبَّهُ نِدَاءً خَفِيًّا - ترجمہ ۔ یہ تیرے رب کی رحمت کا بیان ہے اپنے بندے زکر یا پر۔ جب اس نے پکارا اپنے رب کو آہستہ آواز سے۔ تفسیر رَحْمَتِ رَبَّكَ ۔ کتنے لوگ ہیں جن کے ہاں اولا د ہے ۔ مگر ان کا خیال اس طرف نہیں جاتا کہ یہ ان کے رب کی رحمت ہے ۔ خَفيًّا ۔ چلا کر ۔ دعا کرتے چلا اٹھا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳) - قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنّى وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَ لَمْ أَكُنُ بِدُعَابِكَ رَبِّ شَقِيًّا - ترجمہ ۔ بولا اے میرے رب ! بے شک میری ہڈیاں سست ہوگئی ہیں اور بڑھاپے سے سرسفید ہو گیا ہے اور تجھ سے دعا مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا۔ تفسیر - قَالَ رَبِّ - دعا کا طریقہ بتلایا ہے ۔ وَهَنَ الْعَظمُ ۔ لکھا ہے کہ ستر سے کچھ زیادہ عمر ہوگئی تھی۔ بس میری عمر کے برابر ہوں گے۔ وَهَن کے معنے ضعیف ہوگئیں۔ پتلیاں ہو گئیں ۔ شَقِيًّا ۔ ناکام۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸٬۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۳) اولاد کی خواہش بھی کئی وجوہ سے ہوتی ہے (۱) بعض عورتیں بانجھ کہلانا پسند نہیں کرتیں۔ (۲) شریکوں کا مال قبضے میں آ جائے (۳) ہمارے مال و اسباب کا کوئی وارث ہو (۴) ہمارا نام رکھنے والا کوئی ہو ۔ انبیاء کو بھی اس بارہ میں خواہش ہوتی ہے مگر اس لئے کہ کوئی سچے علوم اور نیکیوں کا وارث ہو۔ مجھ کو بھی خدا تعالیٰ نے ایسی عمر میں اولا د دی ہے کہ جبکہ وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شیبا کا زمانہ ہے۔ اور میں خدا کے فضل پر امید رکھتا ہوں کہ میری اولا داچھی ہوگی ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه ۲)