حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 107
حقائق الفرقان ۱۰۷ سُوْرَةُ الْحَجِّ 1 - يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَكُم مِّنْ تُرَابِ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُّضْغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِنُبَيِّنَ لَكُمْ وَنُقِرُّ فِي الْأَرْحَامِ مَا نَشَاءُ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمُ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ وَ مِنْكُمْ مَنْ يُتَوَفَّى وَ مِنْكُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى ارْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا وَ تَرَى الْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَا انْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْ وَ أَثْبَتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ - ترجمہ ۔ اے لوگو اگر تم کو شک ہے مرے بعد اٹھنے سے تو ہمیں نے تو تم کو پیدا کیا ہے مٹی سے پھر نطفہ سے پھر خون کے لوتھڑے سے پھر پورے بنے ہوئے گوشت کے تکے سے اور ادھورے بنے ہوئے سے تا کہ تم پر خوب ظاہر کریں ہم اپنی قدرت اور ہم عورتوں کے پیٹ میں رکھتے ہیں جس قدر یا جس کو چاہتے ہیں ایک مقرر وقت تک پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتے ہیں پھر نتیجہ یہ ہے کہ تم اپنی بھر پور جوانی کو پہنچو اور بعض تم میں سے ایسے ہیں جن کی روح قبض کر لی جاتی ہے اور کوئی ایسے ہیں جو نکھی عمر کی طرف ڈالے جاتے ہیں تا کہ کچھ نہ سمجھے سمجھنے کے بعد اور تو زمین کو دیکھتا ہے سوکھی اور بے حس و حرکت پڑی ہے پھر جب کہ ہم نے اس پر پانی برسایا تو وہ پھر سبزہ زار ہو کر لہلہانے لگی اور ابھری اور اس نے اگائے ہر ایک چیز کے عمدہ عمدہ جوڑے۔ تفسیر - نطْفَةٍ - تھوڑی سی چیز منی کے جس حصے سے انسان بنتا ہے۔ وہ بدوں خورد بین نظر ہی نہیں آتا۔ لِنُبَيِّنَ لَكُمْ - تا بیان کریں ہم کہ تم اپنے محافظ خود نہیں ۔ بعض بغیر کامل ہوئے گر بھی جاتے ہیں۔ بعض صورت پذیر ہوتے ہیں ۔ طفلا ۔ اس حالت میں انسان طفیلی نبی ہوتا ہے۔ نہ خود کھا سکتا ہے۔ نہ پہن سکتا ہے بلکہ کھڑا تک نہیں ہو سکتا۔