حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 106 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 106

حقائق الفرقان ١٠٦ سُوْرَةُ الْحَجِّ يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلْ كُلُّ مُرْضِعَةِ عَمَّا أَرْضَعَتْ وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكْرَى وَمَا هُمْ بِسُكْرَى وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ - ترجمہ ۔ جس دن تم اس کو دیکھو گے تو ہر ایک دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور ہر ایک پیٹ والی اپنا پیٹ گرادے گی اور تو لوگوں کو دیکھے گا متوالا ، سناٹے میں بھرا ہوا حالانکہ وہ متوالے نہیں ہیں لیکن اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔ تفسیر - شکاری ۔ عشق اور سکر کا لفظ اچھے معنوں میں ہمارے ہاں نہیں آیا۔ نہ قرآن میں عشق کا لفظ ہے۔ صحیح حدیث میں متوالا اس کے معنے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۱۹ جون ۱۹۱۰ء صفحه ۱۷۳) وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَ يَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطَنِ مَّرِيد - ترجمہ ۔ اور بعض آدمی ایسا ہے جو جھگڑتا رہتا ہے اللہ کے باب میں بے علمی سے اور پیچھے چلتا ہے ہر شیطان سرکش کے۔ تفسیر ۔ بغیرِ علم ۔ افسوس کہ آجکل کے کالجیٹیٹ اور نے تعلیم یافتہ مولوی اللہ کی ذات، صفات، احکام، افعال، تعلیمات میں بحث کرنے کو تو ہر وقت تلے رہتے ہیں ۔ مگر مطلقاً علم قرآن وحدیث سے بے خبر ہوتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳) - كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُ مَنْ تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُ يُضِلُّهُ وَيَهْدِيهِ إِلَى عَذَابِ السَّعِيرِ - ترجمہ ۔ یہ بات محفوظ لکھی ہوئی ہے جو شریر ہلاک کرنے والے کی دوستی کرے گا تو وہ اسے بے شک گمراہ کر دے گا اور عذاب دوزخ کی طرف اس کی رہنمائی کرے گا۔ تفسیر - مَنْ تَوَلاهُ ۔ اس گروہ سے جو خدا تعالیٰ سے دور ہے اس سے جو دوستی رکھے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳)