حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 105 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 105

حقائق الفرقان ۱۰۵ سُوْرَةُ الْحَجِّ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - سُوْرَةُ الْحَجِّ میں سورۃ الحج کو پڑھنا شروع کرتا ہوں اُس اللہ کے نام سے جو بے ذریعہ دینے والا اور ذریعوں کو نہیں ہٹانے والا ہے۔ ياَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٍ عَظِيمٌ - ترجمہ ۔ اے لوگو سپر بناؤ تمہارے رب کو اور اسی کا خوف رکھو بے شک قیامت کا زلزلہ یا قرب قیامت کا خطرناک زلزلہ ہے۔ تفسیر انسان کو جب راحت - آرام - کامیابی ہو تو خوش ہوتا ہے۔ اگر اس خوشی میں اس کی تدبیر کو دخل ہو تو بہت ہی فخور ہو جاتا ہی محور ہو جاتا ہے اور دوسرے نا کاموں پر آوازے کستا ہے۔ جب ناکامی ہو جائے ۔ نامرادی یہ دیکھ لے تو اس وقت خدا یاد آتا ہے (اگر خدا کا قائل ہو ) ورنہ کلمات کفر زبان سے نکالتا ہے۔ کامیابی میں تکبر ۔ ناکامی میں تنزل انسانی فطرت کا خاصہ ہے۔ مثنوی میں ایک حکایت ہے کہ ایک متکبرا میر کے کانٹا چبھ گیا۔ اس کو نکالنے کیلئے سر نیچا کرنا پڑا تو اسے کہا گیا یہ ہے تکبر کی حقیقت کہ ایک کانٹے نے سر جھکا دیا۔ اتقوا - کامیابی میں بھی متقی ہو۔ ناکامی میں بھی۔ خوشی میں بھی تقویٰ کی حد بندی کو نگاہ رکھو۔ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ - ایک نہ ایک وقت مصیبت کا آتا ہے ۔ اس وقت ماں بچے کو بھول جاتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳) ۹ اس سورۃ میں تمام قوموں کو آگاہ کرتا ہے کہ زلزلۃ الساعة آتا ہے۔ (جنگ)۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۸)