حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 104
حقائق الفرقان اولد سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ الأرض ۔ بہشت کی سرزمین ۔ اسی دنیا سے ملنی شروع ہوتی ہے۔ اور پھر آگے بڑھتی جاتی ہے۔ اور اس کے وارث صالح بندے ہوتے ہیں۔ اسی طرح جہنم کی زندگی بھی بدروح کیلئے یہیں سے شروع ہوتی ہے۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳) ١١٣ - قُلَ رَبِّ احْكُمُ بِالْحَقِّ وَ رَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ - ترجمہ ۔ رسول نے عرض کی اے میرے رب ! سچا فیصلہ ظاہر کر دے اور ہمارا رب رحمن ہے اور اسی سے مدد مانگی جاتی ہے ان باتوں پر جو تم کرتے ہو۔ تفسیر۔ قُل رَبِّ احكم ۔ یہ محمد رسول اللہ کی دعا ہے ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۸)