حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 102 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 102

حقائق الفرقان ۱۰۲ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ ۹۷ - حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ - ترجمہ ۔ یہاں تک کہ جب کھول دیئے جائیں یا جوج و ماجوج اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہی چلے آئیں ۔ تفسیر - مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ۔ یہ لوگ کسی بڑی سے بڑی سلطنت کو زیر نظر رکھ لیتے ہیں۔ جب اس کو فتح کر لیا تو اس سے کم درجے کی ریاستیں خود ہی قابو میں آ جاتی ہیں۔ نہروں میں بھی یہی طریق ہے کہ حدب (کمر) کی تلاش رکھتے ہیں۔ پھر اس پر قبضہ کر کے اور اسے سیدھا کر کے سیدھی نہر لے جاتے ہیں ۔ يَأْجُوجُ وَ مَأْجُوج ۔ یہ ان قوموں کے مورث اعلیٰ کا نام ہے۔ میرے ایک دوست نے مجھے بتا دیا تھا کہ سب سے پرانابت لنڈن میں یا جوج ماجوج کا ہے۔ تو رات میں جوج ۔ مسک وٹابولسک کے سردار کو کہا اور جزائر کے رہنے والے کو (حز قیل باب ۳۹،۳۸) کسی زمانے میں وسط ایشیا میں ان کا زور تھا۔ مید و فارس کو بہت دکھ دیتے تھے۔ ان کے روکنے کے لئے ذوالقرنین نے دیوار بنائی۔ پھر آہستہ آہستہ تمام ممالک میں پھیل گئے ۔ چونکہ ان ناموں کا مادہ اج (آگ سے) ہے۔ یہ قومیں بلحاظ اپنے رنگ اور اپنے کاموں کے آگ سے کام لینے والے ہیں ۔ غرض تمام قسم کی بدکاریوں، آزادیوں، خدا کے انکار، انبیاء کی ہتک کے ظہور کا زمانہ، ان کے پھیل جانے کا وقت بتاتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳) حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ - زمانہ خروج یا جوج ماجوج ہر نیک و بد کا نمونہ موجود ہوگا۔ - تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۸) ۹۸- وَ اقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَإِذَا هِيَ شَاخِصَةُ أَبْصَارُ الَّذِينَ كَفَرُوا يُوَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِي غَفْلَةٍ مِّنْ هُذَا بَلْ كُنَّا ظُلِمِينَ - ترجمہ ۔ اور نزدیک ہوگا سچا وعدہ تو یکا یک یہ حال ہو گا کہ کھلی کی کھلی رہ جائے گی کافروں کی آنکھ