حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 101 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 101

حقائق الفرقان ۱۰۱ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ ۹۲ - وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَجَعَلْنَهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَلَمِينَ - ترجمہ ۔ (اور مریم کا بیان کر ( جس نے اپنی شرم گاہ کی حفاظت کی تو اس میں ہم نے اپنا کلام پھونکا اور ہم نے اس کو اور اس کے بیٹے کو دنیا جہان کے لئے نشانی بنایا۔ بر - مِنْ رُوحِنَا - اپنا پاک کلام ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ر جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۳) فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا ۔ اپنا کلام اس کو پہنچایا۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۸،۴۶۷) حضرت مریم میں الہی کلام کو پہنچا دیا ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۰) ۹۶-۹۵ - فَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصُّلِحَتِ وَهُوَ مُؤْ مِنْ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعِيهِ ۚ وَإِنَّا لَهُ كَتِبُونَ - وَحَرْمٌ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ - ترجمہ ۔ پھر جو شخص اچھے کام کرے اور وہ ایماندار بھی ہو تو نا قدری نہ کی جائے گی اس کی کوشش کی اور کچھ شک نہیں کہ ہمیں اس کے بڑے محفوظ رکھنے والے ہیں ۔ اور محال ہے اُس بستی پر جسے ہم نے ہلاک کر دیا کہ وہ پھر پلٹیں۔ تفسیر۔ یہ رکوع بڑا مشکل ہے۔ میرے لئے نہیں۔ کیونکہ مجھ پر اللہ نے اس کے معنے کھول دیئے ہیں۔ زیادہ تر تو لوگوں نے خود ہی اسے مغلق کر دیا۔ لا كُفْرَانَ ۔ ناقدری نہ ہوگی ۔ حرم (۱) ۔ ضروری (۲)۔ عزم ( کی بات ) أَنَّهُمْ لا يَرْجِعُونَ ۔ وہ اپنی شرارتوں سے کبھی رکنے والے نہ تھے ۔ اور انکی مثل بھی پیدا نہ ہوں گے ۔ مگر اس زمانہ میں کہ یا جوج ماجوج فتح ہوں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳)