حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 1 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 1

حقائق الفرقان 1 سُورَةُ مَرْيَمَ سُوْرَةُ مَرْيَمَ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم اس کتاب کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو بے سبب بھی دیتا ہے اور سبب سے بھی دیتا ہے ۔ ۲۔ كهيعص - ترجمہ - كهيعص - تفسیر کھیعص ۔ میں اسماء النبی کی طرف اشارہ ہے۔ كَبِير - الْمُتَعَالَ - كَافِيُّ - هَادِی ۔ يُجِيرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ - عَالِمٌ عَزِيزُ - صَادِقٌ - رض اگر صحابہ و تابعین ان کے ن ان کے معنے نہ کرتے تو میں کبھی نہ کرتا۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ صفحه (۲) كهيعص - اسمائے البی، کریم، بادى، يُجيرُ وَ لَا يُجَارُ عَلَيْهِ (المؤمنون: ۸۹) ( عالم، عزیز ، عادل ) کی طرف ان حروف میں اشارہ ہے۔ صَادِقُ الْوَعْدِ (مریم ۵۵) ہے نیز ان آیات میں ان انبیاء کا ذکر ہے۔ زکریا ، ہود ، ادریس ، اسمعیل اور ص سے مراد صداقت انبیاء ہے۔ عراق عجم ۔ عراق عرب ۔ عرب اور شام کے انبیاء کا تذکرہ ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ء صفحه ۱۶۳ نیز تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۶) لے وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے مقابل میں کوئی پناہ دینے والا نہیں ۔ ۲۔ وعدے کا سچا ہے۔