حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 96 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 96

حقائق الفرقان १५ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ زیادہ آگ کو لگا کر دیکھو۔ پھر تم دیکھو گے یہ تمہاری آگئیں بھسم ہوتی ہیں ۔ یا نہیں۔ یہ بھی رسولوں کے رنگ میں ہے تم اعداء الرسل کی طرح اس کا مقابلہ کرو اور دیکھو اس موعود انبیاء اور جانشین خاتم الرسل و خاتم النبیین کے لئے بھی اسی طرح تمہاری آگ بر دو سلام ہوتی ہے کہ نہیں ۔ یا د رکھو! وہ برد و سلام ہوگی اور ضرور ہو گی مگر تم نادانی سے کہتے ہو کہ وہ خود آگ میں جاویں۔ کیا یہ اتباع انبیاء ورسل ہے؟ دیکھو قرآن میں ہے حَرِّقُوهُ سو تم بھی حَرِّقُوہ کا حکم اپنے ذُرِّيَّاتُ اور سواروں اور پیادوں کو کرو اور پس پھر دیکھو۔ ابراہیم کی طرح آگ برد و سلام ہوتی ہے کہ نہیں۔ ہاں بے ریب لیٹی مر بشپ بادشاہ انگلینڈ ایڈورڈ ششم کا درباری تھا۔ ۱۵ اکتوبر ۱۵۵۵ء کو ملکہ میری کے عہدِ سلطنت میں پراٹسٹنٹ مذہب پر قائم رہنے اور وعظ کرنے کے سبب آگ میں جلایا گیا۔ رڈلے بشپ پر اٹسٹنٹ مذہب پر قائم رہنے اور وعظ کرنے کے سبب لیٹی مر کے ساتھ آگ میں جلایا گیا۔ کرینمر آرچ بشپ پر اٹسٹنٹ ہونے کی وجہ سے قید کیا گیا تھا۔ اس نے توبہ کی مگر وہ خفیہ تھی۔ باہر آ کر پھر پراٹسٹنٹ ہونے کا اقرار کیا اور یہ بھی اقرار کیا کہ موت کے ڈر سے میں نے اپنا مذہب چھوڑنے کا وعدہ کیا تھا ۔ ۱۵۵۶ء میں آگ میں جلایا گیا۔ مگر یہ تو بتا یہ ثالوثی ، مثلث خدا کو ماننے والے تین میں ایک، ایک میں تین کے معتقد ، تمام النبی شریعت کو جو توریت میں تھیں لعنت کہہ کر اس پر پانی پھیرنے والے کفارہ مسیح پر اعتقاد کر کے بدوں اعمال بہشت کے وارث بننے والے، ابراہیمؑ کی طرح کیوں بچائے جاتے؟ کیا خدا تعالیٰ ایسے نا پاک مشرکوں کو پاک موحدوں کی جگہ پر اتارا کرتا ہے؟ یہ سب لوگ ابراہیم کے ایمان کے بالکل مخالف اور ضد ہیں ۔ جہاں تک تاریخ پتہ دے سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے مرسل و مامور اپنے اعداء کے سامنے ناکام ہو کر نہیں مرتے اور نہ ہلاک ہوتے اور نہ مارے جاتے ہیں۔ مامورین کے ساتھ جدال و قتال ہوتا ہے جس کا ذکر فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ (ال عمرا ال عمران : ۱۸۴) اور فَلِمَ تَقْتُلُونَ أَنْبِيَاءَ اللَّهِ مِنْ قَبْلُ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ (البقرة:۹۲) میں ہے ۔ مگر یہ مقابلہ و مقابلہ ا پھر تم نے ان سے کیوں لڑائی کی اور ان کے مارنے کا کیوں ارادہ کیا جب تم سچے ہو۔ وس (اچھا) جب تم (اپنی کتاب کو مانتے ہو تو پھر اللہ کے نبیوں کے درپے قتل کیوں ہو رہے ہواؤل سے ۔