حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 90
حقائق الفرقان ۹۰ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ ۴۸،۴۷۔ وَلَئِنْ مَسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يُوَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظُلِمِينَ - وَ نَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيمَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَ انْ كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَكَفَى بِنَا حَسِبِينَ - ترجمہ ۔ اگر اُن کو بھاپ اور لپٹ بھی لگ جائے تیرے رب کے عذاب کی تو وہ ضرور بول اٹھیں ہائے ہماری خرابی ہم تو بے شک بے جا کام کرنے والے ہی تھے۔ اور ہم رکھیں گے انصاف کی تر از وئیں قیامت کے دن پھر کسی شخص پر ذرہ بھی ظلم نہ ہوگا اور اگر کسی کا عمل رائی کے دانے کے برابر ہوگا تو ہم اس کو حاضر کر دیں گے اور ہم کافی ہیں حساب لینے کے لئے ۔ تفسیر - نفحہ ۔ لیٹ ۔ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ - انصاف کے ترازو الموازین جمع اور قسط واحد ۔ عربی میں قسط و عدل کے لئے یہ جائز ہے۔ میزان بھی ہر چیز کے حسب حال ہے۔ ضرب کی میزان جمع کی میزان عقل کی میزان بولی جاتی ہے اور سب لوگ سمجھتے ہیں ۔ کفی بنا حسبِینَ ۔ یہ دو جملے ہوتے ہیں۔ کفی بنا ۔ اکتف بنا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲) اور ہم قیامت کے دن انصاف کی میزا نیں رکھیں گے۔ تم کیسے نادان ہو کہ میزان کو مادیات میں منحصر سمجھتے ہو۔ میزان کو تم کیوں وسیع نہیں خیال کرتے ۔ دیکھو ! جب تم نے حساب پڑھا تھا اس وقت تم کو جمع کی میزان، تفریق کی میزان، ضرب کی میزان، تقسیم کی میزان علم حساب میں نہیں بتائی گئی۔ اس سے تم اندھے کیوں ہوئے اور کیوں میزان کی حقیقت میں غور نہیں کرتے ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۶) ۴۹ - وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى وَهُرُونَ الْفُرْقَانَ وَ ضِيَاء وَ ذِكْرًا لِلْمُتَّقِينَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے دی تھی موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ کرنے والی کتاب اور روشنی اور یادگار متقیوں کے لئے ۔ تفسیر - الفرقان ۔ ایک امتیاز ۔ دشمن کے مقابلہ میں کامیابی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲)