حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 68 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 68

حقائق الفرقان ۶۸ سُورَةُ التَّوْبَة - فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلْيَبْلُوا كَثِيرًا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - ترجمہ ۔ تو وہ ہنس لیں تھوڑا سا اور روئیں بہت سا اس کمائی کے عوض میں جو وہ کماتے تھے۔ تفسیر ۔ وَلْيَبلُوا كَثِيرًا ۔ تھوڑی دیر ہنس لیں۔ انہیں بہت رونا پڑے گا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸) وَلْيَبْلُوا كَثِيراً ۔ یہ رونا ان کو بہت وقت کے لئے نصیب ہوگا۔ ایک موقع کا ذکر کرتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۷) - فَإِنْ تَجَعَكَ اللهُ إِلى طَائِفَةٍ مِنْهُمْ فَاسْتَأْذَنُوكَ لِلْخُرُوجِ فَقُلْ لَنْ تَخْرُجُوا مَعِيَ اَبَدًا وَ لَنْ تُقَاتِلُوا مَعِيَ عَدُوًّا إِنَّكُمْ رَضِيتُمْ بِالْقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُ وَامَعَ الْخَلِفِينَ - ترجمہ۔ پھر اگر تجھ کو لوٹا کر لے جائے اللہ ان کے کسی گروہ کی طرف پھر وہ تجھ سے اجازت چاہیں نکلنے کی تو تو جواب دینا تم میرے ساتھ کبھی نہ نکل سکو گے اور میرے ساتھ ہو کر کسی دشمن سے نہ لڑ سکو گے کیونکہ تم وہ ہو کہ راضی ہو گئے بیٹھ رہنے پر پہلی ہی مرتبہ تو اب بیٹھ رہو پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ۔ تفسیر - فَقُلْ لَنْ تَخْرُجُوا مَعِيَ أَبَدًا ۔ دیکھو اللہ بھی رحمن - رحیم - رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) اور نبی کریم بھی رحمتہ للعالمین۔ مگر پھر بھی ان کے حق میں ایک قطعی فیصلہ ہو گیا۔ یہ جو بڑی بڑی خطائیں کر کے معافی مانگنا پیشہ قرار دے لیتے ہیں۔ غور کریں۔ ایمان بین الخوف و الرجاء ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۷) وَ لَنْ تُقَاتِلُوا مَعِيَ عَدُوًّا ۔ رسول کے ساتھ ۔ نہ کہ دوسرے خلفاء کے ساتھ جنگ تبوک سے جو پیچھے رہ گئے تھے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸) لے جس پر میں چاہوں اور میری رحمت شامل ہو چکی ہے۔ کے ایمان خوف اور امید کے درمیان ہے۔