حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 63 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 63

حقائق الفرقان ۶۳ سُورَةُ التَّوْبَة أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وَ اوَ قُتِلُوا تَقْتِيلاً (الاحزاب : (۶۲) جب دنیا کا عذاب ثابت ہو : عذاب ثابت ہو چکا تو آخرت میں ضرور آئے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۷) وَهَمُوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا ۔ شیعہ سے پوچھو کہ ابوبکر اگر خلافت چاہتے تھے تو انہوں نے پالی۔ پس وہ منافق کیونکر ہوئے ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸) عمائد منافقین مدینہ کو کہا کہ شرارتوں سے باز آ جاؤ والا اس جہان اور قیامت میں دُکھ پاؤ گے جیسے آیت ذیل میں آیا ہے۔ وَ إِنْ يَتَوَلَّوا يُعَذِّبُهُمُ اللَّهُ عَذَابًا أَلِيمًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمَا لَهُمْ فِي الْأَرْضِ مِنْ وَلِي وَلَا نَصِيرٍ - اب غور کرو کہ ان ناعاقبت اندیش لوگوں کی یہ خبر ہے کہ ان کو عذاب دیں گے اس دنیا میں اور ان کے لئے عذاب ہے آخرت میں ۔ پھر ایک اور خبر ہے کہ ان کا کوئی والی وارث یا دوست نہ ہوگا اور تیسری خبر ہے کہ انکا کوئی مددگار نہ رہے گا پھر دیکھو یہ تینوں خبریں کس طرح اپنے وقوع کے ساتھ ہمیں دنیا میں نظر آ گئیں ۔ جب یہ دونوں اپنی مناسبت سے صحیح ہو گئیں تو تیسر اعلم جو انہیں کا مساوی ہے کیونکر صحیح نہ ہوگا کہ قیامت میں عذاب پاؤ گے۔ اسلامی اصطلاح میں قیامت کے لفظ کے معنی تو بہت ہیں۔ مگر مشہور یہ دو ہیں۔ اوّل مَنْ مَاتَ فَقَدْ قَامَتْ قِيَامَتُہ جو مر گیا اس کی قیامت قائم ہوگئی ۔ دوم مَا بَعْدَ الْمَوْتِ حَشْرُ أَجْسَاد کے وقت جب سعید وشقی بالکل الگ الگ ہو جائیں گے اس کا نام قیامت ہے۔ مابعد الموت کوئی جیل خانہ نہیں اور وہ کوئی حوالات نہیں ۔ قبر میں داخل کرنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے جیسے قرآن کریم میں فرما یا فاقبره (عبس : ۲۲) کہ قبر میں اللہ تعالیٰ ہی داخل کرتا ہے اور وہ قبر جس میں اللہ تعالیٰ داخل فرماتا ہے۔ وہ ایک باغ ہے بہشتوں کے باغوں سے جیسے فرمایا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے القَبْرُ رَوْضَةٌ مِنْ رِیاضِ الْجَنَّةِ یا وہ گڑھا ہے دوزخ کے گڑھوں سے جیسے فرمایا أَوْ حُفْرَةٌ مِنْ حُفَرِ النَّيْرَانِ اور قرآن کریم میں بار با ذکر ہوا ہے کہ مومن اے لعنتی جہاں پائے جائیں پکڑے جائیں اور خوب قتل کئے جائیں۔ ۲۔ مرنے کے بعد حشر اجساد ( کو بھی قیامت کہتے ہیں)۔ سے اسی نے اس کو گاڑا ۔ کے قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔ ۴