حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 55 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 55

حقائق الفرقان ۵۵ سُورَةُ التَّوْبَة ۵۲- قُلْ هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَا إِلَّا إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ وَنَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمْ أَنْ يُصِيبَكُمُ اللهُ بِعَذَابٍ مِّنْ عِنْدِهِ أَوْ بِأَيْدِينَا فَتَرَبَّصُوا إِنَّا مَعَكُمْ متَرَبِّصُونَ ۔ ترجمہ ۔ تم کہہ دو کہ تم انتظار نہیں کرتے ہمارے لئے مگر دو بھلائیوں میں سے ایک کا اور ہم تمہارے حق میں اس بات کی تاک لگائے ہیں کہ تم پر اللہ کوئی عذاب کرے اپنے پاس سے یا ہمارے ہاتھوں سے تو تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی انتظار کرتے ہیں تمہارے ساتھ ۔ تفسیر - إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ ۔ شہید ہوں گے تو مقرب بارگاہ الہی ہوں گے۔ فاتح ہوں گے تو عزت پائیں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۶) ۵۳ - قُلْ أَنْفِقُوا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا لَنْ يُتَقَبَّلَ مِنْكُمْ إِنَّكُمْ كُنتُمْ قَوْمًا فُسِقِينَ - ترجمہ ۔ کہہ دو کہ تم خوشی سے خرچ کرو یا نا خوشی سے کبھی بھی تمہاری طرف سے قبول نہ ہوگا کیونکہ تم تو فاسق و بدکار لوگ ہو۔ تفسیر۔ نیکیاں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ ایک جڑھ ۔ دوم ۔ اس کی فروغ کئی ایسی بھی ہیں جو اس جڑھ سے تعلق نہیں رکھتیں۔ شاخوں کی سرسبزی اصول کی آبیاری پر موقوف ہے۔ چونکہ تمام نیک کاموں کی جڑھ ایمان ہے۔ اس لئے اس کی محافظت ہر طرح مقدم ہے۔ اسی طرح فرائض کو نوافل پر ترجیح ہے۔ قُلْ أَنْفِقُوا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا - بہت لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چندوں میں شریک ہوتے مگر چونکہ ایمان میں پورے نہ تھے۔ اس لئے فرمایا یہ چندے مقبول نہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۶) ۵۴۔ وَمَا مَنَعَهُمْ أَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقْتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَ بِرَسُولِهِ وَ لَا يَأْتُونَ الصَّلوةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَى وَ لَا يُنْفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كرِهُونَ - - ترجمہ ۔ اور ان کے خرچ کے قبول ہونے کا کوئی مانع نہیں ہوا مگر یہی کہ انہوں نے حق چھپایا اور