حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 54 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 54

حقائق الفرقان ولد تفسير - إِنَّمَا يَسْتَأْذِنگ ۔ اس وقت جوا جازت مانگتے ہیں۔ سُورَةُ التَّوبة ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۵۷) ۴۸ - لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ وَقَلَبُوا لَكَ الْأُمُورَ حَتَّى جَاءَ الْحَقُّ وَ ظَهَرَ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ كُرِهُونَ - ترجمہ ۔ بے شک انہوں نے فساد ڈلوانا چاہا پہلے سے اور الٹ پلٹ کرتے رہے تیرے لئے کئی تدبیروں کو یہاں تک کہ اللہ کا سچا وعدہ آپہنچا اور ظاہر ہو گیا اللہ کا حکم حالانکہ وہ کراہت ہی کرتے رہے۔ تفسير - قلبوا لك الأمور - تیری باتوں کو زیروزبر کرنے کی کوشش ۔ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۶) ۴۹ - وَمِنْهُم مَّنْ يَقُولُ ائْذَنْ لِي وَلَا تَفْتِنِي آلَا فِي الْفِتْنَةِ سَقَطُوا وَ إِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَفِرِينَ - ترجمہ۔ کوئی تو ان میں ایسا ہے جو کہتا ہے کہ مجھے رخصت دیجئے اور بلا میں نہ پھنسا ئیئے سن رکھو وہ تو بلا ہی میں آ گرے اور بے شک جہنم گھیرے ہوئے ہے کافروں کو۔ تفسیر وَلَا تَفْتِنِی۔ ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ ! میری قوت شہوانی بڑی تیز ہے۔ میں صورتوں کو دیکھ کر گھبرا جاتا ہوں ۔ ایسا نہ ہو میں وہاں گرفتار ہو جاؤں ۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۶) ۵۱ - قُلْ لَنْ يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللهُ لَنَا هُوَ مَوْلِينَا ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ۔ ترجمہ ۔ تو کہہ دے ہم پر تو کچھ نہ ہو گا مگر وہی جو اللہ نے لکھ دیا ہے ہمارے لئے وہی ہمارا کارساز اور آتا ہے اور اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے ایمانداروں کو۔ تفسير - الا مَا كَتَبَ اللهُ لَنا ۔ جو قانون کے مناسب ہو۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۵۷)