حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 52
حقائق الفرقان ۵۲ سُورَةُ التَّوْبَة سلطنت کریں گے زندہ دیوار میں چنوا دیا۔ غرض یہ سب کچھ مسلمانوں نے دیکھا اور نافرمانی نے دکھایا۔ مگر نافرمانی کو نہ چھوڑا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵) ۴۰- الَّا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللهُ إِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا ۚ فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَى وَكَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيَا وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ - ترجمہ ۔ اگر تم رسول اللہ کی مدد نہ کرو گے (تو کیا ڈر ہے ( کیوں کہ بے شک اس کی مدد تو اللہ کر چکا ہے جب اسے منکروں نے نکالا تھا تو وہ دو میں کا دوسرا تھا جب وہ دونوں غار (ثور) میں تھے وہ اس وقت اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ تو غمگین نہ ہو کیونکہ بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے پھر اللہ نے اپنی تسکین اتاری اس پر اور اس کی مدد کی ایسی فوجوں سے جن کو تم نے نہیں دیکھا اور کافروں کی بات انی پست اور بیٹی کر دی ، اور اللہ ہی کا بول بالا ہے اور اللہ ہی بڑاز بر دست بڑا حکمت والا ہے۔ تفسیر - لا تَحْزَنْ ۔ حزن نبیوں کو بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ بلکہ خوف بھی۔ سورہ یوسف میں اني لَيَحْزُنُنِي أَنْ تَذْهَبُوا بِهِ وَأَخَافُ أَنْ يَأْكُلَهُ الذِّئْبُ (يوسف : (۱۴) ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۵۷) ۴۱- انْفِرُوا خِفَافًا وَ ثِقَالًا وَ جَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ۔ ترجمہ۔ چلو ہلکے یا بو جھل ہتھیار بند اور نیک کوشش کرو اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں یہ بہتر ہے تمہارے حق میں جب تم جانتے ہو۔ تفسیر۔ اِنفِرُوا ۔ دینی کام میں چلو۔ خِفَافًا ۔ میرے ذوق کے مطابق اس کے یہ معنی بھی ہیں کہ مباحثہ میں کتابوں کے انبار لے ے مجھ کو نمکین کرتا ہے تمہارا اس کو لے جانا اور میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اس کو بھیڑیا کھا جائے۔