حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 48 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 48

حقائق الفرقان لد ٧ سُورَةُ التَّوْبَة افسوس کہ مسلمان ابھی تک سوئے ہوئے ہیں ۔ ایک ٹکڑا ان کی زمین کا کوئی چھین لے تو یہ مقدمہ بازی میں لندن تک جا پہنچیں ۔ مگر ان کا مذہب ، ان ہب ، ان کی سلطنت ، جاتی رہی تو انہیں کچھ پرواہ نہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵) لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ ۔ یہ زمانہ سیح کا ہے۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۵۷) ۳۴- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ كَثِيرًا مِنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ الَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرُهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ - ترجمہ۔ اے ایماندارو! البتہ بہت سے تمہارے استاد و عالم و مشائخ اور گر ولوگوں کا مال کھا جایا کرتے ہیں زبردستی دغا بازی کے ساتھ اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور جو لوگ جمع کرتے ہیں خزانے سونے اور چاندی کے اور ان کو خرچ نہیں کرتے اللہ کی راہ میں تو انہیں بشارت سنادے ٹیس دینے والے عذاب کی ۔ تفسیر - لَيَا كُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ ۔ مسجدوں کے ملاں اپنے فرائض سے غافل ہیں ۔ لوگوں نے ان کی وجہ معاش کا بندو بست کیا تا وہ علم پڑھیں اور ہمارے بچوں کو دین سکھائیں ۔ مگر وہ اور ہی جھمیلوں میں پڑ گئے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۵) ۳۵- يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكُوى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَ جُنُوبُهُمْ وَ ظُهُورُهُمْ هُذَا مَا كَنَزْتُم لِأَنْفُسِكُمْ فَذُوقُوا مَا كُنتُم تَكْنِزُونَ ۔ ترجمہ ۔ جس دن تپایا جائے گا اور گرم کیا جائے گا جہنم کی آگ میں پھر اس سے داغ دیا جائے گا ان کے ماتھے اور پہلوؤں اور پیٹھوں کو (اور کہا جائے گا) یہ تمہارا خزانہ ہے جو جمع کیا تھا تم نے اپنی ذات یا قرابت داروں کے لئے تو اب چکھو اس کا مزہ جو تم نے جمع کیا تھا خزانہ ۔ تفسير - فتكوى بِهَا جِبَاهُهُمْ حِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ ۔ سائل جب پہلے سوال کرتا ہے تو -