حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 47
حقائق الفرقان ۴۷ سُورَةُ التَّوْبَة ۳۱- اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا إِلهَا وَاحِدًا لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ سُبْحْنَهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ - ترجمہ۔ ٹھہرا لیا ہے انہوں نے اپنے عالموں اور مشایخوں کو اللہ کے سوائے کئی رب اور مسیح مریم کے بیٹے کو بھی حالانکہ انہیں یہی حکم ہوا تھا کہ وہ سب ایک ہی اللہ کی عبادت کریں کوئی سچا معبود نہیں مگر وہی ۔ وہ پاک ذات ہے اس سے کہ لوگ اس کا شریک بنائیں ۔ تفسير أَرْبَابًا مِنْ دُونِ ا مِن دُونِ اللهِ - ربوبیت کی شان اپنے فقیروں و ملانوں کو دے دیتے ہیں۔ وَمَا أُمِرُوا ۔ یہ تو رات کی آیات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ تیرے لئے میرے حضور آسمان وزمین میں کوئی خدا نہ ہو۔ سبحنه - اللہ کے افعال ، صفات، عبادت میں کوئی شریک نہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۵) ۳۲، ۳۳- يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَ يَأْتِيَ اللَّهُ إِلَّا أَنْ يتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ - هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ - ترجمہ ۔ وہ لوگ چاہیں گے کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے پھونک کر بجھا دیں اور اللہ کو یہ ناپسند ہے مگر ضرور پورا کرے گا اللہ اپنا نور اگرچہ برا مانا کریں کافر ۔ وہی اللہ ہے جس نے بھیجا اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ تاکہ اس کو غالب کرے سب دینوں پر اگرچہ برا لگے سب مشرکوں کو ۔ تفسیر بأَفْوَاهِهِمْ ۔ اپنے منہ کی تقریروں سے۔ ليظهره - تا غلبه ثابت کر دے ۔ اس پیشگوئی کے لئے یہی زمانہ ہے۔ کیونکہ تمام ادیان کے عقائد ظاہر ہو چکے۔ اب قرآن شریف کے غلبہ کے ثبوت کا پورا موقع ہے۔