حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 45 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 45

حقائق الفرقان لده سُورَةُ التَّوْبَة ۲۸- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هُذَا وَ إِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِةَ إِنْ شَاءَ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ - ترجمہ ۔ اے ایماندارو! مشرک تو بالکل نجس ہی ہیں تو تعظیم والی مسجد کے پاس اس سال کے بعد نہ آنے پائیں اور اگر تم مفلسی اور عیال داری سے ڈرتے ہو تو آگے اللہ تم کو غنی کر دے گا اپنے فضل و مہربانی سے اگر اس نے چاہا۔ بے شک اللہ بڑا جاننے والا ہے احکام کی مصلحت اور بڑا حکیم ہے برحل کام کرنے والا ۔ تفسير - إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ ۔ جن چیزوں سے عجب ، عجب ، غفلت وغیرہ پیدا ہوتی ہے۔ ان سے قطع تعلق کا حکم دیا۔ وَ إِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً ۔ یہ خیال ہو کہ ہم غریب ہو جاویں گے۔ نذر و نیاز بند ہو جائے گی تو فرمایا کہ اللہ غنی کر دے گا۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۴ ، ۱۱۵) کیا وہ لوگ جو بیت اللہ سے صحابہ کرام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو روکتے تھے۔ آخر خود ہی بڑی ذلت کے ساتھ وہاں سے نہیں نکالے گئے۔ اور انہوں نے اپنے لئے یہ اٹل حکم نہ سن لیا۔ فلا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا - وہ مسجد حرام کے قریب بھی نہ پھٹکنے پائیں حضرت مسیح کے حواری چند مچھیرے اور محصولیے تھے مگر خدا نے مسیح کے متبعین کو وہ شان دی کہ اس کے اڑھائی متبعین کو بھی سارے جہان کی حکومت بخش دی ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۶ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۱ صفحه ۳۵۵) ۲۹- قَاتِلُوا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَلَا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَلَا يَدِينُونَ دِيْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ حَتَّى يُعطوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ صَغِرُونَ - ترجمہ ۔ ان لوگوں سے لڑو ( اور سمجھاؤ ) جو اللہ کو نہیں مانتے اور نہ آخرت کے دن کو جو چیزیں اللہ اور اس کے رسول نے حرام کر دی ہیں ، اس کو حرام نہیں سمجھتے اور سچے دین کا طریقہ اختیار نہیں کرتے اہل کتاب میں سے جب تک کہ وہ جزیہ دیں اپنے ہاتھ سے اور وہ بے قدر ذلیل ہوں ۔