حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 43 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 43

حقائق الفرقان لدله سُورَةُ التَّوْبَة 1 اور حنین بلکہ جنگ احزاب و خندق میں بھی ایسے ہی واقعات وقوع میں آئے ۔ اسی نعمت کے یاد دلانے کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَ جُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا ( الاحزاب : ١٠) وَ عَذَّبَ الَّذِينَ كَفَرُوا ( التوبة : ۲۶) جب حضرت ہادی کامل ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مخالف کا زور زیادہ دیکھا تو ایک مٹھی کنکروں کی مخالف کی طرف پھینکی اور دوسری طرف اس وقت جناب الہی نے اپنی سنن میں وہ وقت رکھا تھا کہ کنکر پھینکنے والی تیز ہوا چل پڑے اسی طرح عادۃ اللہ ہے۔ اس طریق سے سلسلہ نظام کائنات یعنی جسمانی سلسلہ بھی قائم رہتا ہے اور روحانی سلسلہ اور البی سلسلہ یعنی انبیاء اولیاء اور مومنین کی فتح و نصرت کا سلسلہ بھی قائم رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدوں کی نصرت کے وقت ایسے اسباب پیدا کر دیتا ہے جو انسانی طاقت سے بالا تر ہوتے ہیں ۔ اور ہوتے ہیں اس کی سنت اور قانونِ قدرت کے موافق ۔ چنانچہ میں ایک ذاتی واقعہ سناتا ہوں جو اسی طرح تہیّہ اسباب اور اسی قسم کی خدا کی نصرت کا ثبوت ہے۔ مرز انظام الدین اور مرزا امام الدین نے ایک مقدمہ کیا جس میں شیخ خدا بخش حج تھے۔ میں اس مقدمہ میں گواہ کیا گیا۔ ان دنوں ایک شخص مخدوم پیرزادہ ٹنڈوالہ یار علاقہ حیدر آباد سندھ کا رہنے والا علاج کے لئے قادیان میں آیا اور اس نے مجھے نذر کے طور پر آخر ایک سو روپیہ دیا۔ اور با ایں کہ امام الدین نظام الدین نے اس کی دعوت بھی کی تھی مگر قدرت الہیہ نے ان دونوں کو پتہ نہ لگنے دیا کہ اس مخدوم نے مجھے ایک سو روپیہ دیا ہے۔ گواہی کے وقت جب مجھ پر جرح ہونے لگی تو آریہ وکیل نے مجھ پر سوال کیا ۔ کیا آپ کو اس سال کسی نے یک دفعہ ایک سور و پیہ بھی اس پیشہ طبابت میں دیا ہے؟ میں دل میں حضرت حق سبحانہ وتعالیٰ کے لئے سجدات شکر ادا کرتا ہوا بول اُٹھا کہ ہاں فلاں مخدوم سندھی نے دیا ہے۔ تب ہمارے مخالف ایسے مبہوت ہوئے کہ آئندہ سوالات جرح سے خاموش ہو گئے ۔ منشاء مخالف کا اس سوال جرح سے اتنا ہی تھا کہ میری حیثیت خدا داد کو باطل کرے۔ مگر اس داؤ میں خائب و خاسر ہو گیا۔ میں نے اس شکریہ میں پچاس روپیہ مخدوم صاحب کو بذریعہ منی آرڈر واپس لے تو ہم نے بھیجی ان پر ہوا اور وہ فوجیں جن کو تم نے نہیں دیکھا۔ ہے اور سخت دکھ دیا منکروں کو۔