حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 494 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 494

حقائق الفرقان ۴۹۴ سُورَةُ الْكَهْفِ ذلیل تھا۔ مگر دانے پینے کی کلوں نے اسے کیسا معزز بنا دیا کہ آج ملر لوگ بڑے معزز امراء اور رائے بہادر کہلاتے ہیں ۔ لوہار بھی کمین ہی سمجھے جاتے تھے مگر اب تو جو اعزاز واکرام آئرن ورکس والے رکھتے ہیں۔ وہ ظاہر ہے۔ جراحی حجاموں کے سپر دتھی ۔ مگر اب تو سر جن کہلاتے ہیں ۔ جولا ہے بھی ذلیل تھے۔ مگر اب تو یہ پیشہ ایسا معزز ہوا کہ ملکوں کو خرید سکتے ہیں ۔ یہ سب آیات اشارہ کرتی ہیں کہ دجال ایک کاریگروں کی قوم کا نام ہے۔ وزنا ۔ ان کے اعمال کو ترازو میں تولنے کی ضرورت نہ ہو گی ۔ سب کچھ اس دنیا میں لے چکے ۔۔۔۔۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۶۲ ، ۱۶۳) ااا - قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الْهُكُمُ اللَّهُ وَاحِدٌ فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَ لَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا - ترجمہ ۔ کہہ دے میں بھی تو تمہارے ہی جیسا ایک بشر ہوں ہاں میری طرف وحی آتی ہے کہ تمہار ا سچا معبود وہی ایک معبود ہے تو جس کو امید ہو اپنے رب سے ملنے کی اسے چاہیے کہ وہ نیک عمل کیا کرے اور اپنے رب کی اطاعت اور طاعت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے۔ تفسیر ۔ اس کے سوا نہیں کہ میں تم سا ایک بشر ہوں ۔ مجھے حکم ہوتا ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے پس جو کوئی اپنے رب کی ملاقات کا امیدوار ہے وہ عمل نیک کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بلاوے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۰ حاشیہ) جب دو یا کئی چیزیں با ہم کسی امر میں شریک ہوتی ہیں اور کسی امر میں مختلف ہوتی ہیں تو ظاہر ہے کہ امر مشترک کے احکام میں ان مشتر کہ اشیاء کو اتحاد ہوگا ۔ اور جن جن باتوں میں ان چیزوں کو باہمی اختلاف ہوتا ہے ان باتوں میں جو جو احکام ہوں گے ان میں بھی اختلاف ہوگا ۔ مثلاً حیوانات ونباتات جسمیت اور نمو میں باہم شریک ہیں ۔ مگر حیوانات تحرک بالا رادہ، خورد، نوش وغیرہ اوصاف میں نباتات سے ممتاز ہیں ۔ پس حیوانات و نباتات کو جسمیت اور نمو کے احکام میں بھی شرکت ہو گی ۔ مگر خورد،