حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 40
حقائق الفرقان لد۔ سُورَةُ التَّوْبَة ۲۵ - لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللهُ فِي مَوَاطِنَ كَثِيرَةٍ وَ يَوْمَ حُنَيْنِ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْئًا وَ ضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحْبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُمْ مُدْبِرِينَ - ترجمہ ۔ بے شک اللہ ہی نے تم کو بہت جگہ مدد دی تھی اور اللہ ہی نے مدد دی تھی حسنین کے دن جب تم کو تعجب میں ڈال دیا تھا تمہاری کثرت نے پھر وہ کچھ کام نہ آئی تمہارے اور تم پر تنگ ہوگئی زمین باوجود اپنی کشادگی کے پھر تم پلٹے پیچھے۔ تفسیر۔ دنیا میں جس قدر کام ہیں دین کے ہوں یا دنیا کے۔ ہر ایک کام کیلئے ایک نہ ایک سبب ہوتا ہے اب جو لوگ صرف اس بات پر بھروسہ کرتے ہیں وہ جب ناکام ہوتا ہے۔ ان کو بڑا دکھ ہوتا ہے۔ مگر جن کا بھروسہ اللہ پر ہوتا ہے وہ ہمت نہیں ہارتے ۔ اسی لئے مومن ایک دعا نماز میں پڑھتا رہتا ہے۔ جو بقول ایک امام کے واجب ہے۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَأَعُوذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ جب مومن کا اللہ پر بھروسہ کم ہو تو اسے متنبہ کرنے کیلئے کسی امر میں بظاہر نا کام رکھتا ہے تا وہ اپنی ایمانی حالت کو درست کر لیں ۔ ہوازن و حنین کے مقابلہ کے وقت صحابہ بارہ ہزار آدمی تھے۔ اس وقت مسلمانوں کے دلوں میں گھمنڈ آ گیا ۔ کہ اب ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ یہ ایک عجب تھا۔ اس لئے حنین میں پہلے ناکامی ہوئی۔ جس طرح لاہور کی فتح کے بعد انگریزوں سے چیلیاں موجیاں وغیرہ پر جنگ ہوئی تھی اور وہ سکھوں کی مذبوحی حرکت تھی ۔ اسی طرح مکہ کی فتح کے بعد چند بھگوڑے ادھر ادھر جمع ہو کر حنین میں مقابلہ پر آئے ۔ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ ۔ عجب میں ڈالا کہ ہمار ا جتھہ ، ہمارا ہم ہمار از ور بہت زیادہ ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۴) غزوہ حنین میں اِذْ أَعْجَبَتْكُم كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْئًا وَضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْأَرْضُ لے اے اللہ ! میں پریشانی اور غم سے تیری پناہ لیتا ہوں اور درماندگی اور ستی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔