حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 483 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 483

حقائق الفرقان ۴۸۳ سُورَةُ الْكَهْفِ ۹۶ تا ۹۸ - قَالَ مَا مَكَّنَى فِيْهِ رَبِّي خَيْرٌ فَاعِيُنُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلُ بَيْنَكُمْ وَ بَيْنَهُمْ رَدُمًا - اتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ حَتَّى إِذَا سَأَوَى بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ قَالَ انْفُخُوا حَتَّى إِذَا جَعَلَهُ نَارًا قَالَ أَتُونِي أَفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًا فَمَا اسْطَاعُوا أَنْ يَظْهَرُوهُ وَمَا اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقُبًا - ترجمہ ۔ اس نے کہا میرے رب نے جو مجھے قدرت دے رکھی ہے اس میں وہ بہتر ہے ہاں تم میری مدد کرو زور سے کہ میں بنا دوں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط آڑ ۔ تم مجھے لا دولو ہے کے تختے یہاں تک کہ سب برابر جما دئے دو پہاڑوں کے دروں کے بیچ میں پھر کہا کہ دھونکو ۔ یہاں تک کہ جب اس کو بالکل آگ بنادیا کہا مجھے لا دو اس پر ڈال دوں گا پگلا یا ہوا تانبا۔ پھر وہ اس پر چڑھ نہ سکیں گے اور نہ اس میں سوراخ کر سکیں گے۔ تفسیر ۔ کہا جو قدرت میرے رب نے مجھے دی ہے وہی بہتر ہے۔ تو تم مجھے صرف اپنے زور سے مدددو ۔ میں تم میں اور اُن میں ایک موٹی دیوار بنادوں گا۔ تم میرے پاس لوہے کے ٹکڑے لے آؤ۔ آخر جب اُس نے دونوں پہاڑوں میں برابر کر دیا۔ کہا دھونکو ۔ آخر جب اس کو گرم آگ سا کر دیا۔ بولا میرے پاس لے آویں اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈالوں ۔ پھر اُن سے نہ ہو سکا کہ اس سے پھاند جاسکیں اور نہ بن ہی پڑا کہ اس میں چھید کر سکیں۔ پس آخر یہ جنگ مجوقو میں نچلی نہ بیٹھ سکیں ۔ جرمن ، ڈنمارک اور سویڈن ناروے وغیرہ بلاد میں آہستہ آہستہ پھیل گئیں ۔ گا تھ قوم نے جزائر برطانیہ آباد کر لئے ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ اے ) ردما ۔ بڑی روک کی تجویز کرتے ہوئے کیقباد نے جو دیوار بنائی اس گاؤں کا نام مو باس تھا۔ قبے بنائے تھے۔ زُبَرَ الْحَدِيدِ ۔ یہ لوہا دروازوں کیلئے تھا اور تانبا اس لئے لگایا کہ مٹی نہ کھائے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲)