حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 473 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 473

حقائق الفرقان ۴۷۳ سُورَةُ الْكَهْفِ آگ کو لڑائی سے عجیب تعلق ہے۔ پہلے جب لڑائی کے مشورہ کیلئے دعوت ہوتی تھی تو یہی آگ ہی جلائی جاتی تھی۔ پھر پہاڑ پر الاؤ۔ یہ بھی آگ ہی ہے۔ تیروتلوار کو درست کرنے کیلئے بھی آگ ہی چاہیے پھر بندوق توپ یہ سب آگ ہی ہیں ۔ خود رائی خود پسندی مسلمانوں میں بہت بڑھ گئی ہے ۔ وہ کسی سے مشورہ ہی نہیں کرتے اور اپنے مخالف رائے سننے کی تاب ہی نہیں رکھتے۔ سستی ، کاہلی ، باہمی رنجشیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ جیسا مجھے ایک اور ایک دو پر یقین ہے اسی طرح مجھے اس بات پر یقین ہے کہ یا جوج ماجوج وہ قومیں ہیں جو کشمیر ایران بخارا کے شمال میں ہیں ۔ چین کی دیوار ، یورال کی آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان کی دیوار ان قوموں کے حملوں کے روکنے کیلئے بنائی گئی۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه (۲) ۸۵ - إِنَّا مَكَّنَّا لَهُ فِي الْأَرْضِ وَآتَيْنَهُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ سَبَبًا - ترجمہ ۔ ہم نے اس کو قدرت دی تھی ملک میں اور اس کو دیا تھا اکثر ضروری سامان ۔ تفسیر - مكنا ۔ طاقت دی تھی ۔ قرن کے معنے طاقت کے ہیں ۔ سورج کے متعلق حدیث میں آیا ہے فَإِنَّهُ يَطَّلِعُ بَيْنَ قَرْنِ الشَّيْطَنِ ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سورج کے طلوع کے وقت عبادت اس واسطے منع ہے کہ اس وقت سورج کی پرستش کی شیطنت کا زور آتا ہے۔ مید و فارس کی طاقتوں کے مجموعہ کا نام قرنین ہے۔ مجھے بہت افسوس ہے کہ بہت سے لوگوں نے سینگوں کے متعلق بیہودہ بحث کی ہے کہ وہ سونے کے تھے یا چاندی کے بعض نے ذوالقرنین سکندر رومی کو قرار دیا ہے۔ یہ غلط ہے اس کے ہاتھ سے مید و فارس کی سلطنتیں تباہ ہوئیں۔ اسے ایک سینگ کا مینڈھا کہا گیا ہے۔ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ سَبَبًا - ہر ایک علم جو اس وقت اس کی سلطنت کے مناسب حال تھا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۱ - ۱۶۲)