حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 38 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 38

حقائق الفرقان ۳۸ سُورَةُ التَّوْبَة اور پختہ ارادہ کر لیا رسول کے نکال دینے کا اور انہی لوگوں نے پہلی دفعہ تم سے جنگ کرنے میں ابتدا کی ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶،۵۵) ۱۴- قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبُهُمُ اللهُ بِأَيْدِيكُمْ وَ يُخْزِهِمْ وَ يَنْصُرُكُمْ وَ يَنْصُرُكُمْ عَلَيْهِمْ وَ يَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ۔ ترجمہ ۔ تم ان سے لڑوتا کہ اللہ ان کو سزا دے تمہارے ہاتھوں سے اور ذلیل کرے ان کو اور تم کو ان پر غالب کرے اور ایماندار قوم کے دل ٹھنڈے کرے۔ تفسیر - کشف ۔ وہ جو تمہیں مقاب جو تمہیں مقابلہ سے در درکھ پہنچا ہے، اس کو دور کر دے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۴) ١٦ - أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تُتْرَكُوا وَ لَمَّا يَعْلَمِ اللَّهُ الَّذِينَ جَهَدُوا مِنْكُمْ وَ لَمْ يَتَّخِذُوا مِنْ دُونِ اللهِ وَلَا رَسُولِهِ وَلَا الْمُؤْمِنِينَ وَلِيجَةً وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ کیا تم نے یہ سمجھا ہے کہ تم چھوڑ دیئے جاؤ گے حالانکہ ابھی اللہ نے نہیں ظاہر کیا تم میں سے ان کو جو نیک کوشش کرتے ہیں اور اللہ اور رسول اور مومنوں کے سوا کسی کو جانی دوست نہیں بناتے اور اللہ بڑا جاننے والا ہے جو تم کرتے ہو۔ تفسیر - جهَدُوا مِنْكُمْ ۔ دین میں آدمیوں کی کثرت کی ضرورت نہیں ۔ بلکہ ایسے لوگوں کی جن میں استقلال، راستبازی ، عاقبت اندیشی ، ہمت بلندی ہو۔ وَلِيجَة - دلی دوستی والا ۔ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ - بدیوں سے رکنے کے لئے اس آیت کا مطالعہ بہت ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر وقت ساتھ ہے۔ ہمارے ہر کام سے باخبر ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر امورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۱۴)