حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 463 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 463

حقائق الفرقان ۴۶۳ سُورَةُ الْكَهْفِ ۶۷- قَالَ لَهُ مُوسَى هَلْ أَتَّبِعُكَ عَلَى أَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا - ترجمہ ۔ موسیٰ نے ان سے کہا کیا میں تمہاری پیروی کروں اس شرط پر کہ تم مجھے سکھا دو جو تم کو سکھائی گئی ہے لیاقت کی بات۔ تفسیر - هَلْ اتَّبِعُكَ ۔ یہ حصول علم کے واسطے طریق ادب کے ساتھ سوال کیا گیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۶۰) ۶۸ - قَالَ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا - ترجمہ ۔ اس نے یعنی (عبد صالح ) نے کہا تم میرے ساتھ ہرگز نہ صبر کر سکو گے۔ تفسیر کن تستطيع ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کوفرمایا کہ آپ نے بادشاہ کے گھر میں پرورش پائی ہے اور مزاج شاہانہ ہے۔ صبر کے رنگ میں میرے ساتھ رہنا مشکل ہوگا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۰) ۱۲۱، اے - قَالَ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلَا تَسْتَلْنِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا ترجمہ ۔ خضر نے کہا اچھا اگر تم میرے ساتھ ہوتے ہو تو مجھ سے کچھ بھی نہ پوچھنا جب تک میں خود ہی اس کا ذکر نہ شروع کروں تم سے۔ تفسیر - لا تَسْتَلْنِی۔ اس میں ایک ادب سکھایا ہے۔ میں نے اس ایک فقرے سے بہت بڑا فیض پایا ہے۔ حضرت مرزا صاحب کے سامنے کبھی سوال کرنے میں میں تقدیم نہ کرتا تھا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۰) ۷۲- فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا رَكِبَا فِي السَّفِينَةِ خَرَقَهَا ۖ قَالَ آخَرَقْتَهَا لِتُخْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا إِمْرًا - ترجمہ ۔ پھر دونوں چلے یہاں تک کہ کشتی میں سوار ہوئے تو خضر نے کشتی کو پھاڑ دیا ۔ کہا کیا تم نے اس کشتی کو پھاڑ دیا تا کہ کشتی والوں کوڈ با دو یہ تو تم نے خطر ناک بات کی ۔ تفسیر - خرقها ۔ اُسے توڑ دیا۔