حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 460
حقائق الفرقان ٤٦٠ سُوْرَةُ الْكَهْفِ اس کے فہم میں مدد ملتی ہے ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیا ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲ ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹) وَ إِذْ قَالَ مُوسى مجوسی مخاطب ہیں سلطنتیں دو بڑی ہیں۔ حضرت موسیٰ کے وقت کیانی۔ ۲ حضرت نبی کریم کے وقت ساسانی تھے۔ دانیال نبی کی پیشگوئی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ دو سینگوں والا مینڈھا۔ مَجْمَعَ الْبَحْرَيْنِ - نیل ابیض ، نیل ازرق مراد ہو سکتے ہیں۔ خرطوم پر ۔ میرے نزدیک وہ اصل مراد ہے۔ جہاں دین و دنیا کی بہتری تھی ۔ یہ معراج ہے حضرت موسیٰ کا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۵) ٦٢ - فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَيْنِهِمَا نَسِيَا حُوتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ سَرَبًا - ترجمہ ۔ پھر وہ جب دونوں دریاؤں کے یا سنگم اجتماع یا ملنے کی جگہ پر پہنچے بھول گئے اپنی مچھلی تو اس نے اپنا راستہ لیا دریا میں سرنگ کی طرح۔ تفسیر ۔ نَسِيَا حُوتَهُما ۔ دونوں سے نسبت کی ہے۔ حالانکہ مچھلی صرف یوشع کے پاس تھی۔ عربی میں ایسا آ جاتا ہے۔ جیسا کہ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا (التحریم ۵) قَلْبَا كَمَا نہیں فرمایا۔ سربا - چلا جانا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹) بھونی مچھلی کا پتہ قرآن میں نہیں۔ اور نہ احادیث صحیحہ میں اور نہ ہمارا عقیدہ ہے کہ بھونی مچھلی زندہ ہو جاوے۔ اس قصہ میں تین واقعات کا ذکر ہے۔ جو خود موسیٰ علیہ السلام کے کاموں کے قریب قریب تھے قرآن کریم میں ہے۔ فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَيْنِهِمَا نَسِيَا حُوتَهُمَا (الكهف: ۶۲) جب وہ ملنے کے موقع پر پہنچے۔ مچھلی کو بھول گئے ۔ بتاؤ اس میں بھونی ہوئی مچھلی اور اس کی زندگی کا ذکر کہاں ہے۔ کیا تمہارا سفید جھوٹ ثابت نہیں ہوا۔ اس میں تو اتنا ہی ذکر ہے کہ مچھلی ان کی یاد سے اُتر گئی اور ندی میں ا تمہارے دل اللہ کی طرف جھکے ہوئے ہیں۔