حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 37 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 37

حقائق الفرقان ۳۷ سُورَةُ التَّوْبَة قائم کرتے رہیں زکوۃ دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں۔ تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۳۵۸) ۱۲- وَ إِنْ تَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ مِنْ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَ طَعَنُوا فِي دِينِكُمْ فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ - ترجمہ۔ اگر وہ اپنی قسمیں توڑ ڈالیں اپنے اقرار کے بعد اور تمہارے دین میں طعنہ زنی کریں تولڑو منکروں کے پیشواؤں سے، کچھ شک نہیں کہ ان کی قسمیں ہیچ ہیں ( کیوں لڑیں ) اس لئے کہ وہ باز آ جائیں۔ تفسیر۔ اور اگر وہ عہد کر کے پیچھے اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین میں طعن کریں تو ان کفر کے سرداروں سے جنگ کرو ان لوگوں کی قسمیں وسمیں کچھ بھی نہیں تو کہ باز آ جاویں۔ کیا وجہ ہے کہ تم ایسے لوگوں سے جنگ نہ کرو جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ ڈالیں اور اس رسول کے نکال دینے پر ہمتیں لگائیں اور انہوں ہی نے تم سے ابتداء ( جنگ ) بھی کی ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۷) لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ ۔ اس لئے نہیں کہ تمہارے ہم خیال ہو جاویں بلکہ یہ کہ بدی سے باز آ جاویں۔ یہ غرض نہیں کہ سارا جہان مسلمان ہو جاوے بلکہ صرف یہ کہ فتنہ اٹھ جائے اور دین اللہ کے لئے ہو جاوے۔ ۱۳ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۱۴) الَا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا تَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ وَهَمُوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَ هُمْ بَدَءُوكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ أَتَخْشَوْنَهُمْ فَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَوهُ إِنْ كُنْتُمُ مُّؤْمِنِينَ۔ ترجمہ ۔ تم ایسی قوم سے کیوں نہ لڑو جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ دیں اور ارادہ کیا رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے نکال دینے کا اور انہوں نے ہی پہلے تم سے چھیڑ نکالی ۔ کیا تم ان سے ڈرتے ہو۔ پس اللہ زیادہ حق رکھتا ہے اس بات کا کہ تم اس سے ڈرو جب تم مومن ہو ۔ تفسیر ۔ تم کیوں جنگ نہیں کرتے ان لوگوں سے جنہوں نے توڑ دیا اپنی قسموں کو عہد کرنے کے بعد