حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 456 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 456

حقائق الفرقان ۴۵۶ میں ضرور گرنے والے ہیں اور وہاں سے پلٹ جانے کی کوئی جگہ نہ پائیں گے۔ سُورَةُ الْكَهْفِ تفسیر - فظنوا ۔ پس انہوں نے یقین کر لیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۸) ۵۵ - وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلِ وَكَانَ الْإِنْسَانُ اكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا - ترجمہ ۔ اور ہم نے پھیر پھیر کر لوگوں کو سمجھائی ہے اس قرآن میں ہر ایک اعلیٰ درجہ کی بات اور آدمی تو بہت سی باتوں میں جھگڑا ہی کرتا رہتا ہے۔ تفسیر۔ عام رواج دنیا میں دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ پڑھے لکھے ہیں اور اپنے آپ کو عقلمند سمجھتے ہیں ۔ ان کی یہ حالت ہے کہ جب وعظ میں ان کو کوئی نظیر دو۔ تو اس نظیر کو اپنے پر صادق نہیں آنے دیتے ۔ مثلاً اگر کہا جاوے۔ فلانے نے بدی کی اور سزا پائی تو کہتے ہیں کیا ہم وہ ہیں ۔ اگر نبی ، ولی ، صحابی کا حوالہ دیں کہ انہوں نے ایسا کیا تم بھی ایسا کرو۔ تو کہتے ہیں ہم نبی ہیں یا ولی یا صحابی پھر یا تو واعظ کو نادان قرار دیتے ہیں یا آپ اپنی تحقیق پر خوش و خرم مگر انبیاء سے بڑھ کر کون قولِ مُوتہ کے ساتھ سمجھانے والا ہے۔ آخر وہ بھی ارشاد فرماتے جاتے ہیں کوئی مانے یا نہ مانے۔ صرفنا ۔ ہم نے پھیر پھیر کر بیان کی ہیں۔ مِنْ كُلِّ مَثَلِ ۔ ہر ایک عمدہ بات۔ - جدلا - جھگڑنے میں ۔ ایسے ہی لوگوں نے انبیاء علیہم السلام کو اس قسم کے کلمات بولے ہیں کہ مَا هُذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (المومنون: (۲۵) یہ تو ہمارے ہی جیسا ایک انسان ہے اور بس - يُرِيدُ أَنْ يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمُ (المومنون : ۲۵) چاہتا ہے کہ تم پر بڑا آدمی بن جائے ۔ شاعر ہے،ساحر ہے، کا ہن ہے، مجنون وغیرہ۔ بعض لوگ ہدایت سے ایسے بے نصیب ہوتے ہیں کہ جب انہیں کوئی نیکی کی راہ بتلائی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ کیا ہم نبی ہیں یا ولی کہ ایسے کام کریں۔ اور اگر بدی سے روکا جاوے تو کہتے ہیں کہ کیا ہم