حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 443 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 443

حقائق الفرقان ۴۴۳ سُوْرَةُ الْكَهْفِ دکھوں اور مصیبتوں کے وقت تین علاج حضرت حق سبحانہ نے فرمائے ہیں ۔ (۱)۔ اللہ کا ذکر کرتے رہنا۔ (۲) ۔ وَاتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَ قرآن شریف اکثر پڑھتے رہنا۔ (۳)۔ پاک لوگوں کی صحبت میں رہنا جو مستفاد ہے۔ وَاصْبِرُ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم سے اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ غافلوں کی صحبت و تعلق سے کنارہ کشی رہے۔ غافل وہ ہے جو یاد البہی نہ کرے اور گری ہوئی خواہشوں کے پیچھے پڑا ر ہے۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۲ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۳) ٣٢- أُولَئِكَ لَهُمْ جَنَّتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهُرُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَ يَلْبَسُونَ ثِيَابًا خُضْرًا مِنْ سُنْدُسٍ وَ اسْتَبْرَقٍ مُتَّكِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرَابِكِ نِعْمَ الثَّوَابُ وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًا - ترجمہ ۔ یہ ہی لوگ ہیں جن کے لئے سدا رہنے کے باغ ہیں بہتی ہیں ان میں نہریں ان کو وہاں ہنائے جائیں گے سونے کے کنگن او ئن اور وہ پہنیں گے سبز کپڑے باریک اور دبیز ریشم کے۔ وہاں تکیے لگائے ہوئے بیٹھے ہوں گے تختوں پر کیا ہی اچھا بدلہ ہے اور کیا ہی اچھا آرام ہے۔ تفسیر - يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ ۔ یہ سونے کے کڑے حضرت عمرؓ کے زمانہ میں دیئے گئے ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۴) يُحَلُّونَ ۔ زیور دیئے جائیں گے۔ یہ ضروری نہیں کہ خود پہننے کے واسطے۔ دنیوی رنگ میں بھی یہ پیشگوئیاں پوری ہوئیں ۔ قیصر و کسری کے خزانے مدینہ میں آئے جن میں اس قسم کے کپڑے اور زیور بھی تھے جو ان آیات میں مذکور ہوئے ہیں۔ عیسائی لوگ بہشت کے متعلق اعتراض کرتے ہیں۔ حالانکہ بائیبل میں خود بہشت کا ذکر ہے۔ اور حضرت مسیح نے باغ کی تمثیل دی ۔ جن کو مفصلہ ذیل مقامات میں دیکھنا چاہیے۔ متی باب ۲۱ آیت ۳۳۔ مرقس باب ۱۲ آیت ۱۔ لوقا باب ۲۰ آیت ۹ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ و ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۷)