حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 441 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 441

حقائق الفرقان ۴۴۱ سُوْرَةُ الْكَهْفِ ۲۷،۲۶۔ وَ لَبِثُوا فِي كَهْفِهِمْ ثَلَثَ مِائَةٍ سِنِينَ وَازْدَادُوا تِسْعًا - قُلِ اللهُ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوا لَهُ غَيْبُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ أَبْصِرُ بِهِ وَ اسْمِعُ مَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَلِي وَلَا يُشْرِكْ فِي حُكْمَةٍ أَحَدًا - ترجمہ ۔ اور ( بعض نے کہا ) اور وہ اپنے غار میں رہے تین سو برس ( اور بعض نے ) اس پر نو زیادہ کئے ۔ تو کہہ دے اللہ ہی خوب جانتا ہے جتنی مدت وہ رہے اسی کو معلوم ہے آسمان اور زمین کی چھپی ہوئی باتیں وہ کیا ہی خوب دیکھنے والا اور سمجھنے والا ہے مخلوق کا اس کے سوا کوئی حمایتی نہیں ۔ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا۔ تفسیر ۔ لَبِثُوا ۔ یہ لوگوں کا قول ہے۔ سَيَقُولُونَ پر عطف ہے۔ مثال کے واسطے سورہ لقمان کا دوسرا رکوع دیکھو ۔ وَ إِذْ قَالَ لُقْمَنُ لِابْنِهِ وَ هُوَ يَعِظُهُ يُبْنَى لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ - (لقمان (۱۴) سے وعظ شروع ہوا ۔ درمیان میں وَ وَضَيْنَا الْإِنْسَانَ - القمان ۱۵) اور دیگر ذکر آ گیا ۔ پھر يبُنَى إِنَّهَا إِنْ تَكُ - (لقمان - (لقمان ۱۷) سے وہی وعظ شروع ہوا۔ الله اعلم ۔ تین سو یا نوسو والی باتیں صحیح نہیں ۔ اللہ بہتر جانتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ و ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۷) ۲۹،۲۸ - وَاتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِهِ وَلَنْ تَجِدَ مِنْ دُونِهِ مُلْتَحَدًا - وَاصْبِرُ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدُوةِ وَ الْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ وَلَا تَعْدُ عَيْنَكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ۚ وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَنْ ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَونَهُ وَ كَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا - ترجمہ ۔ اور پڑھ جو تیری طرف وحی ہوئی تیرے رب کی کتاب سے اس کی پیشگوئیوں کو کوئی بدلنے لے اور جب لقمان نے کہا اپنے بیٹے سے جب وہ اس کو نصیحت کرتا تھا اے میرے پیارے بیٹے ! شریک نہ ٹھہرانا کسی کو اللہ کا۔ ۲ ہم نے کہہ رکھا ہے انسان کو اس کے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا) سے اے میرے پیارے بیٹے! اگر کوئی چیز ۔