حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 436 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 436

حقائق الفرقان ۴۳۶ سُورَةُ الْكَهْفِ وَنُقَلِّبُهُمْ ۔ ایک وقت آئے گا کہ یہ دور دراز پھیل جائیں گے ان کے نشان یہ ہیں کہ ان کوٹھیوں میں کتا رہتا ہے۔ اور ان کا رعب ہے۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۴) ۲۰ - وَ كَذلِكَ بَعَثْنَهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ قَالَ قَابِلٌ مِنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالُوا رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ فَابْعَثُوا أَحَدَكُمْ بِوَرِقِكُمْ هَذِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلْيَنْظُرُ أَيُّهَا أَزْكَى طَعَامًا فَلْيَاتِكُمُ بِرِزْقٍ مِنْهُ وَلْيَتَلَطَّفُ وَلَا يُشْعِرَنَّ بِكُمْ أَحَدًا - ط ترجمہ ۔ اسی طرح ہم نے ان کو اٹھایا تاکہ وہ آپس میں کچھ پوچھ پانچھ کر لیں۔ اُن میں سے ایک کہنے والے نے کہا کہ تم کتنی دیر ٹھہرے، دوسروں نے جواب دیا ہم ایک دن یا ایک دن سے کم ٹھہرے۔ پھر سب نے کہا ہمارا رب ہی خوب جانتا ہے جتنا ہم ٹھہرے پھر اب بھیجو اپنوں میں سے ا کسی کو یہ اپنا روپیہ دے کر شہر کی طرف تو وہ عمدہ کھانا دیکھ کر ہمارے پاس لائے وہاں سے کھانا اور آہستگی سے جائے اور کسی کو بال برابر تمہاری خبر نہ ہونے دے۔ تفسیر - کلینتم ۔ اس ملک میں حالت سنتی میں کتنی مدت تم رہے۔ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ - ہزار نو سو سال ۔ اوسط ساڑھے نو سو سال ۔ اتنے ہی عرصہ کے بعد یہ قوم باہر نکلی اور انہوں نے کمپنیاں بنائیں اور تجارتیں شروع کیں اور غیر ملکوں کی طرف گئے ۔ قرآن کریم میں یوم ہزار سال کا نام بھی آیا ہے۔ اور تاریخ شہادت دیتی ہے۔ فابعثوا ۔ ایک مجتمع بناؤ کمپنی قائم کرو۔ رو پیروانہ کرو اور ایک کو افسر بناؤ۔ طعاما ۔ ہمارے ملک میں غلہ کی کمی ہے۔ یہاں سے روپے لے جاؤ اور وہاں سے غلہ لے آؤ۔ وَلْيَتَلَطَّف ۔ نرمی سے کام کرو۔