حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 431
حقائق الفرقان ۴۳۱ سُورَةُ الْكَهْفِ ا - إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيْى لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا - ترجمہ ۔ جب پناہ گزیں ہوئے تکلیف کے بعد چند جوان غار میں ، تو دعا مانگی اے ہمارے رب ! آپ ہمیں اپنے ہی پاس کی رحمت دیجئے اور ہمارے کام کی کامیابی آمادہ کر دیجئے ۔ تفسیر - الفِتْيَةُ نوجوان - حضرت مسیح کو صلیبی موت سے بچانے کے معاملہ میں جو مؤیّد جماعت تھی اس پر بڑا ابتلا آیا ۔ حاکم پلاطوس اور اس کی بیوی بھی اس مقدمہ میں قید ہوئے ۔ مگر کچھ لوگ ایسے تھے جو وہاں سے بھاگ نکلے۔ کچھ مغرب کو گئے ۔ کچھ مشرق کو ۔ یہاں ان لوگوں کا ذکر ہے۔ جنہوں نے بلا د غربی میں جا کر کہف میں جا پناہ لی ۔ جو کہ انگلستان کے جنوب مغربی گوشہ میں واقع ہے۔ انہیں جوانوں میں یوسف اور میتا بھی تھا جس نے حضرت مسیح کے بچانے میں بڑا حصہ لیا (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۵ ) تھا۔ رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا - ( الكهف : ١١) اے ہمارے رب ہم کو ا ہم کو اپنے پاس سے سے رحمت عطا کر اور ہمارے معاملہ میں ہمیں راہ کھول دے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۷) ۱۲ ، ۱۳ - فَضَرَبْنَا عَلَى أَذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ سِنِينَ عَدَدًا - ثُمَّ بَعَثْنَهُمُ لِنَعْلَمَ أَيُّ الْحِزْبَيْنِ أَحْطَى لِمَا لَبِثُوا أَمَدًا - ترجمہ ۔ تو ہم نے ان کے کانوں پر غار میں چند سال تھیکی دی۔ پھر ہم نے ان کو اٹھایا تا کہ ہم معلوم کریں کہ دو جماعتوں میں سے کس نے خوب یاد رکھی ٹھہرنے کی مدت ۔ تفسیر ضَرَبْنَا عَلَى أَذَانِهِمْ - کچھ مدت تک باہر کی کوئی خبر اس گروہ کو نہ پہونچی۔ بَعَثْنَا - آخری ترقی دنیوی کی طرف اشارہ ہے۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۵)