حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 428
حقائق الفرقان ۴۲۸ سُوْرَةُ الْكَهْفِ ۳ تا ۵ - قَيَّمًا لِيُنْذِرَ بَأْسًا شَدِيدًا مِنْ لَدُنْهُ وَيُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّلِحَتِ اَنَّ لَهُمُ اَجْرًا حَسَنًا مَّاكِثِينَ فِيهِ أَبَدًا وَ يُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا - ترجمہ ۔ اسے سیدھا مستقیم بنایا تا کہ وہ ایک سخت عذاب سے ڈراوے اللہ کی طرف سے اور خوشخبری ان ایمانداروں کو دے جو بھلے کام کریں یہ کہ ان کے لئے اچھا اجر ہے۔ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ اور ان کو ڈرا جو کہتے ہیں کہ اللہ کا بیٹا ہے۔ - - تفسیر - قيما - (1) - مُسْتَقِيمًا ۔ بالکل سیدھے راہ پر اور سیدھی ا سیدھے راہ پر اور سیدھی راہ بتانے والی (۲) مصدق اور صداقتوں کی اور اپنی صداقتوں کی (۳)۔ حافظ اس پر عمل کرنے والوں کیلئے شدید کا لفظ ظاہر کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کے ساتھ سخت مخالفت کے واسطے طیار ہے۔ ۶ انَّ لَهُم - عمل صالح کا نتیجہ ہے۔ اجر حسن ۔ ابدا ۔ بہت لمبا زمانہ۔ وَ يُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًا - یہ آیت بتلاتی ہے کہ قوم دجال کون ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۵) - مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِأَبَابِهِمْ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا - b ترجمہ ۔ اس بات کا ان کو کچھ بھی علم نہیں ہے اور نہ ان کے باپ دادوں کو بہت بڑی بات ہے جوان کے منہ سے نکلتی ہے وہ کہتے ہی کیا ہیں مگر صرف جھوٹ ہی جھوٹ ۔ - تفسیر مِنْ عِلْمٍ ۔ یہ قوم بڑی سائنسدان بن گئی۔ ہر بات پر دلیل پیش کرتی ہے۔ مگر اپنے مذہب کے متعلق صاف اقرار کرتے ہیں کہ مسیح کے ابنِ خدا ہونے اور تثلیث ۔ کفارہ وغیرہ کے واسطے دلیل کوئی نہیں ۔ قرآن شریف نے پہلے سے پیشگوئی کی ہے کہ یہ ایسا کہیں گے۔ ابا بھم ۔ ان کے باپ دادوں کو بھی علم نہ تھا۔ یورپ ایک بت پرست قوم تھی ۔ جاہل لوگ تھے۔