حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 425
حقائق الفرقان ۴۲۵ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ تفسیر - لفيفا سب کو ایک جگہ اکٹھا کر لیں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴) ١٠٦ - وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْتُهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَ نَذِيرًا - ترجمہ۔ اور حق و حکمت کے ساتھ ہم نے اس قرآن کو اتارا ہے اور وہ سچ ہی کے ساتھ آیا ہے اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر صرف اسی کام کے لئے کہ تو دوستوں کو خوشخبری سنادے اور دشمنوں کو ڈراوے۔ تفسیر - وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ۔ یعنی جس طرح فرعونیوں اور موسیٰ کا معاملہ تھا۔ اسی طرح اے نبی آپ کا اور آپ کے دشمنوں کا ہوگا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴) ١١٠ - وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا ۔ ترجمہ۔ ٹھوڑیوں کے بل گرتے ہیں روتے ہوئے اور ان کی عاجزی ہی بڑھاتا جاتا ہے قرآن ۔ تفسیر - يَخِرُونَ لِلأَذْقَانِ ۔ مراد ہے منہ کے بل گر جانا۔ یہ عربی کا طرز ہے۔ جزو کو بول کر کل مراد لینا۔ يَزِيدُهُمْ خُشُوعًا - تَرَى الْأَرْضَ خَاشِعَةً (حم السجدۃ:۳۹) یعنی زمین میں لہلہانا۔ سبزی کا رنگ دکھا نا وغیرہ کچھ نہیں ہوتا اور وہ مینہ سے فیض حاصل کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے۔ اسی طرح انسان خشوع کرنے والا ہے۔ جو آسمانی فیض حاصل کرنے کا محتاج ہو اور اس کے لئے تیار ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴) وہ روتے ہوئے ٹھوڑی کے بل گر پڑتے ہیں اور ان کو فروتنی میں ترقی ملتی ہے۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۹) لے تو دیکھتا ہے زمین کو عاجز مٹی ۔