حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 422 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 422

حقائق الفرقان ۴۲۲ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ جواب میں فرمایا دیکھو انگریز بڑے تجربہ کار ہیں۔ بیس برس کسی کو دائم الجبس رکھ کر اس سے مطمئن ہو جاتے ہیں۔ پس بنی اسرائیل جب بابل میں قید ہو کر گئے تھے تو اس کے ستر برس بعد ہارورت ماروت کا نزول ہوا اتنی مدت میں وہ یہود جو اصل مجرم تھے وہ بہت سیدھے ہو چکے تھے اور ان میں کسی قسم کا جوش خروش باقی نہ رہا تھا۔ بلکہ ایک نئی نسل تھی ۔ دوسرا سوال کہ ہاروت ماروت ملگ آدمیوں میں آئے ! جواب میں فرمایا۔ یہ غلط ہے۔ غور کرو جمادات میں بھی ایک نہ ایک ایسا ہوتا ہے جو قریب بہ نباتات ہوتا ہے۔ جیسے مونگا ( مرجان ) جو جمادات میں سے ہے اسے بعض فلاسفر نباتات میں سے کہتے ہیں ۔ بعض کہتے ہیں تو جمادات میں سے مگر قریب بہ نباتات ہے۔ اسی طرح حیوانات میں مراتب ہیں ۔ مثلاً بند رو انسان کے درمیان کا مرتبہ کہ وہ نہ حیوان ہے نہ انسان ۔ چنانچہ ذلیل ترین کو گالا نْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ (الاعراف: ۱۸۰) فرمایا ۔ اسی طرح آخری درجہ جو انسانوں کا ہے۔ وہ ملائک سے بہت ہی قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ انبیاء جو ہوتے ہیں وہ بہ ات رکھتا ہے۔ انبیاء جو ہوتے ہیں وہ کبھی ملکیت کے رنگ میں آ جاتے ہیں اور کبھی انسانیت کے رنگ ہیں۔ مگر یہاں تو کل قوم کا ذکر ہے کہ تمام قوم ملائکہ ہو ۔ پھر ملک رسول آوے گا ۔ چونکہ ایک خاص شخص نبی ہی ملائکہ سے بہت قریب ہوتا ہے۔ اس لئے اسی پر ملک کا نزول ہوتا ہے ۔ اسی لئے يُعَلِّمُونَ النَّاسَ (البقره: ۱۰۳) فرمایا۔ تثنیہ کا صیغہ نہیں فرمایا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴) ۹۷ - قُلْ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا - ترجمہ ۔ کہہ دے اللہ کافی ہے گواہی کے لئے میرے اور تمہارے درمیان، بے شک وہ اپنے بندوں کے حال کا بڑا خبر دار بڑا نگران ہے۔ تفسیر۔ گلی بِاللهِ شَهِيدًا ۔ خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت میری صداقت کا فیصلہ کرے گی ۔ چنانچہ لے یہی لوگ چوپایوں کے جیسے ہیں بلکہ اُن سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے۔ ۲۔ جو لوگوں کو دل ربا یا گم راہ کرنے والی باتیں سکھاتے تھے۔