حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 403 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 403

حقائق الفرقان لد لله سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ - وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاء وَ رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ الظَّلِمِينَ إِلَّا خَسَارًا - ترجمہ ۔ اور ہم قرآن میں سے وہ آیتیں اتارتے ہیں جو شفاء اور رحمت ہیں ایمانداروں کے لئے اور ظالموں کو تو قرآن سے زیادہ تر نقصان ہی ہوتا رہتا ہے۔ تفسیر ۔ مَا هُوَ شِفَاء ۔ میرا اعتقاد ہے کہ روحانی بیماریوں کے علاوہ ظاہری بیماریوں کی بھی شفاء کرتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳) اور ہم قرآن سے مومنوں کے لئے شفاء اور رحمت اتارتے ہیں اور ظالموں کو اس سے گھاٹا نصیب ہوتا ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷) ۸۴- وَ إِذَا انْعَمْنَا عَلَى الْإِنْسَانِ اَعْرَضَ وَنَا بِجَانِبِهِ ۚ وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ كَانَ يوسا - ترجمہ۔ اور جب ہم انعام کرتے ہیں انسان پر تو منہ پھیرتا اور ایک جانب ہو جاتا ہے اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو امید تو ڑ بیٹھتا ہے۔ تفسیر۔ اور جب ہم انسان پر فضل کرتے۔ کرتے ہیں منہ پھیر لیتا ہے اور اسی (مال) کی طرف ہو جاتا ہے۔ اور جب اس کو دکھ پہنچتا ہے۔ ناامید ہو جاتا ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷) ۸۵ - قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ فَرَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَى سَبِيلًا - ترجمہ۔ کہہ دو ہر ایک شخص عمل کرتا ہے اپنی فطرت کے مطابق پھر تمہارا رب بخوبی جانتا ہے اس شخص کو جو راہ راست پر خوب چلنے والا ہے۔ تفسیر۔ کہہ دے ہر ایک اپنی طرز پر عمل کرتا ہے۔ تمہارا رب خوب جانتا ہے۔ اس کو جو سیدھی راہ پر ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷)