حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 402 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 402

حقائق الفرقان لد ١٠ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ دیتا ہے۔ اور ان کے ادا کرنے کے اوقات بتائے ہیں جو پے درپے آنے والے ہیں۔ تا کہ ایک نماز کے پڑھنے سے روحانیت کا اثر ابھی باقی ہو کہ دوسرا آجائے ۔ اہل اللہ تو آٹھ بار نماز پڑھتے ہیں ۔ نماز صبح کے بعد اشراق" پھر صحی" پھر ظہر کی نماز پھر عصر ۔ پھر مغرب پھر عشاء ۔ پھر تہجد ۔ فتهجد به ۔ ہجود کے معنے سونے کے ہیں ۔ تہجد کے معنی ہیں ۔ نیند کو ہٹا کر کھڑا ہونا۔ (ضمیمه اخبار بدر جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳) ۱ - وَقُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ اَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَنَّا نَصِيرًا - ترجمہ۔ اور کہہ اے میرے رب ! مجھ کو اچھے مقام میں داخل کر اور مجھے اچھی طرح سے نکال اور میرے لئے اپنے پاس سے خاص قوت دار غلبہ عنایت فرما۔ تفسیر۔ صدق - عربی بولی میں ہر عمدہ چیز کو صدق کہتے ہیں۔ حتی کہ عمدہ تلوار کو بھی آخ صدقٍ بولتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳) ۸۲- وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ۔ ترجمہ۔ اور کہو الحق آیا اور الباطل بھاگا۔ بے شک الباطل تو نیست و نابود ہونے والا ہی تھا۔ و تفسیر - قُلْ جَاءَ الْحَقُّ ۔ یعنی عبادت اور ان دعاؤں کے بعد نصرت النبی آئے گی۔ اور بطلان دور ہو جائے گا اور تو کہے گا جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳) تو کہہ آیا سچ اور نکل بھاگا جھوٹ ۔ بے شک جھوٹ ہے نکل بھاگنے والا ۔ ( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۳۹) اور کہہ دے حق آ گیا اور باطل دور ہو گیا ۔ یقینا باطل دور ہونے والا ہی تو تھا۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷)