حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 401 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 401

حقائق الفرقان لد ١٠ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ - سُنَّةَ مَنْ قَدْ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنْ رُّسُلِنَا وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيلًا - ترجمہ ۔ یہی دستور ہے ہمارے ان رسولوں کا جو تجھ سے پہلے ہم نے بھیجے اور تو ہمارے دستوروں کو رد و بدل ہونے والا نہ پائے گا۔ تفسير - سُنَةَ مَنْ قَدْ أَرْسَلْنَا ۔ یہ طریقہ کہ جب نبی نکلا تو قوم پر عذاب آیا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۳) ۷۹، ۸۰۔ اَقِمِ الصَّلوةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ الَّيْلِ وَ قُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا وَ مِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدُ بِهِ نَافِلَةً لَكَ عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا - ترجمہ ۔ نماز کو ٹھیک درست رکھ آفتاب کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک اور قرآن پڑھ فجر کو ۔ بے شک فجر کا قرآن شہود و حضوری کا قرآن ہے۔ اور رات کے کچھ حصہ میں بیدار رہ کر قرآن نماز تہجد میں پڑھو۔ یہ تمہارے لئے زیادتی ہے قریب ہی کھڑا کرے گا تیرا رب مقام محمود میں ۔ تفسیر۔ حدیث میں آیا ہے جُبِلَتِ الْقُلُوبُ عَلَى حُبِّ مَنْ أَحْسَنَ إِلَيْهَا ، سلیم الفطرت لوگ ہوتے ہیں ۔ ان کے دلوں میں کپٹ نہیں رہتی ۔ ایسے لوگوں کی عادت ہے کہ جو ان کے ساتھ نیکی کرے۔ وہ اس کے ساتھ محبت رکھتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے کس قدر احسان ہیں۔ إِنْ تَعْدُّوا نِعْمَتَ اللهِ لَا تُحْصُوهَا (ابراهیم : ۳۵) کہ گئے بھی نہیں جاسکتے ۔ پس اس سے بڑھ کر کون محسن ہو سکتا ہے اور اس سے زیادہ کون سزاوار محبت و اطاعت ہو سکتا ہے؟ ایک معمولی بال سفید ہو جاوے تو انسان کے دل پر کیا گزرتی ہے ۔ ذراسی ناک کٹ جائے یا آنکھ کی پتلی خراب ہو یا کان میں ضرر پہنچ جاوے تو کیا انجام ہوتا ہے۔ یہ خدا کے فضل سے سلامت رہتے ہیں۔ غرض ایسے محسن کی محبت و اطاعت کے اظہار کے لئے نماز ہے۔ جس کا حکم اس رکوع میں اے دلوں میں اس کی محبت ڈال دی گئی ہے جو ان سے حسن سلوک کرتا ہے۔ ۲۔ اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گنے لگو تو پورا کبھی نہ گن سکو گے ان کو ۔