حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 394
حقائق الفرقان ۳۹۴ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ بیان قرآن میں ہے اور ہم ان کو جتنا ڈراتے ہیں اتنی ہی ان کی شرارت بڑھتی جاتی ہے۔ تفسير وَإِذْ قُلْنَا لَكَ ۔ اب ایک نشان کا ذکر فرماتا ہے۔ الرويا ۔ بعض نے کہا ہے یہ رویا معراج مراد ہے۔ بہت لوگ سمجھتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم معراج کے رویا میں اپنی بڑی بڑی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہیں۔ یہ کب نصیب ہو سکتی ہیں۔ لیکن آخر ہم چودہویں صدی میں دیکھ رہے ہیں کہ معراج کے واقعات حرف بہ حرف صادق آ رہے ہیں ۔ الشجرة ۔ ایک اور موقع پر فرمایا ہے ۔ اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ (الصافات: ۶۵) اس پر مشرکین نے ہنسی کی اور شجرہ زقوم کے معنے مکھن، کھجور بنا کر لوگوں کی دعوت کی اور کہا۔ یہ ہے۔ جس سے محمد ڈراتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رفروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۲ ) وَالشَّجَرَةَ الْمَلْعُونَةَ - اور یہ جھگڑے لعنتی ہیں قرآن میں ۔ - تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۳) ٦٢ - وَ إِذْ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ قَالَ وَاسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِينًا - ترجمہ ۔ اور جب ہم نے کہا فرشتوں سے آدم کے فرمانبردار بن جاؤ ، آدم کے سبب سے سجدات شکر بجالاؤ ، تو سب نے فرمانبرداری کی لیکن ابلیس بولا ۔ کیا میں ایسے شخص کی فرمانبرداری کروں جس کو تو نے مٹی سے بنایا۔ تفسیر - اُسْجُدُوا - فرمابرداری کرو۔ ۱۳ - قَالَ أَرَعَيْتَكَ هُذَا الَّذِي كَرَّمْتَ عَلَى لَئِنْ أَخَرْتَنِ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ لَاحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُ إِلَّا قَلِيلًا - ترجمہ ۔ بھلا دیکھو تو سہی یہی وہ شخص ہے جس کو تو نے مجھ پر بزرگی دی اگر تو مجھ کو مہلت دے قیامت تک تو میں اس کی سب اولا د کو قابو کروں گا مگر تھوڑے سے لوگ۔ ے اور وہ ایک درخت ہے جو دوزخ کی جڑ سے نکلتا ہے۔