حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 383 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 383

حقائق الفرقان ۳۸۳ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ - هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (الصف: ٩، ١٠) سَيْهُزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ الدُّبُرَ (القمر : نمر : ۴۶)۔ اور پھر ایسا کامیاب ہوا کہ ا ب ہوا کہ اپنے سامنے اس کو یہ سورۃ پہنچ گئی ۔ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَ الْفَتْحُ - وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا - ( النصر : ۲، ۳) ے جس قوم میں اٹھا۔ اس قوم میں ایک بھی نہ رہا جو اس کے آخری ایام میں مخالف ہوتا ؟ اپنے ارادوں میں پورا کامیاب ہو گیا اور کامیابی دیکھ (کر) اپنی ڈیوٹی کو پورا کر کے رفیق اعلیٰ سے جاملا ۔ بتائیے یہ معجزہ اب تک نظر میں آتا ہے یا نہیں؟ اگر یہ خرق عادت نہیں تو اس کی نظیر دکھائیے ؟ اور معجزہ بمعنی عاجز کنندہ نہیں تو اس کے ہم شہر اور ہم قوم دشمنوں کا نام ونشان ڈھونڈیے؟ عیسائی مذہب کا رب اور ان کا خدا کیا نظیر ہو سکتا ہے؟ جو بقول عیسائیوں کے قوم سے پٹا۔ مارا گیا۔ اس کی مخالف اس کی قوم اب تک موجود ہے۔ موسیٰ کب نظیر ہو سکتا ہے؟ جس نے خود بھی وہ ملک نہ دیکھا جس کی امید پر مصر سے قوم کو لے چلا۔ وید کے متبع کیا دکھا ئیں گے؟ جن کے مقدس مکان دوسروں کے قبضوں میں نظر آتے ہیں جن کی الہامی دعا ئیں، خدا کی بتائیں رچیں ، ہمیشہ الٹی پڑیں ! زرتشتی کیا نظیر دکھا ئیں گے؟ جن کو اپنے ملک میں سر رکھنے کی جگہ نہیں ملی ! دوسری آیت نبوت یا دوسرا معجزہ اور خرق عادت جو محسوس اور مشہود ہے۔ آپؐ کی حیات میں آپ ا چاہتے ہیں کہ بجھا دیں اللہ کی روشنی اپنے منہ سے اور اللہ کو پوری کرنی ہے اپنی روشنی اور پڑے برا مانیں منکر ۔ وہی ہے جس نے بھیجا اپنا رسول راہ کی سوجھ لے کر اور سچا دین ۔ کہ اس کو غالب کرے او پر تمام دینوں کے اور پڑے براما نیں مشرک ۔ ۲۔ اب شکست کھاوے گا میل اور بھاگیں گے پیٹھ دے کر ۔ سے جب پہنچ چکی اللہ کی مدد اور فیصلہ اور تو نے دیکھے لوگ بیٹھتے اللہ کے دین میں فوج فوج۔