حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 382
حقائق الفرقان ۳۸۲ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ کمال کا مدار ہے۔ عرب کے مشرق میں ایک طرف ہندوستان ہے جس میں تو ہمات کی گھٹا ایسی چھائی ہے کہ مرد کی شرمگاہ جسے لنگ کہتے ہیں اور عورت کی شرمگاہ جسے بھگ کہتے ہیں بے طعن پوجی جاتی ہے۔ منتر فال وغیرہ تو ہمات کا سمندر موج مار رہا ہے۔ دوسری طرف ایران ہے جس میں آگ کی پرستش، سیاروں کی معبودیت ، نور و ظلمت دو خداؤں کی سلطنت پر اعتقاد ہے شمال و مغرب اور عین وسط میں کچھ عیسائی پوپ کے بندے رومن کیتھولک وغیرہ پروٹسٹنٹ مذہب کے علاوہ (اس مذہب کا بانی لوتھر ہے ) مریم اور مسیح کے پچاری اور ان میں پوپ صاحب بہشت بانٹنے والے اور تمام عیسائی خاکسار بندے ابنِ مریم کو خدا ماننے والے جن کے حق میں قرآن فرماتا ہے لَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا کے بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ (آل عمران : ۶۵) اور ۔ اور کچھ یہود بعل اور مولک اور عستارات پجاری۔ اور ایسے سخت بے ایمان جو عرب کے سخت بت پرستوں کو کہتے ہیں۔ اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَ يَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا - (النساء : ۵۲) دنیا کی ایسی حالت میں ایک بے ساز و سامان، بے فوج و ملک ، توحید کا واعظ کھڑا ہو گیا اور دعویٰ کیا کہ مجھے خدا نے بھیجا اور حکم دیا ہے ۔ ثُمَّ فَأَنْذِرُ وَ رَبَّكَ فَكَبِرُ ۔ کے اس نے تمام رسومات باطلہ پر یک قلم خط نسخ کھینچنا چاہا۔ تمام رئیس اور امیر غریب اور فقیر اس واعظ کے جانی دشمن ہو گئے ۔ سبحان اللہ کیسا مخالف اٹھا۔ اپنی قوم کو جاہل اور ان کے زمانے کو جاہلیت کا زمانہ کہتا ہے ۔ قوم کا ایسا مخالف نہیں جیسے ایک شخص مصلح قوم کہتا ہے ۔ یہ مت سمجھو ۔ میں نبیوں کی کتابیں منسوخ کرنے آیا۔ اور ایک کہتا ہے وید ایسے ہیں کہ تمام علوم اور فنون کا مخزن ہیں ۔ پھر اپنی امیدیں خاک میں لے گیا۔ تمام ملک اور تمام اہلِ شہر مارنے کے درپے ہیں اور یہ کہتا جاتا ہے ہے لے نہ پکڑیں بعض ہمارے بعض کو رب سوائے اللہ کے ۔ ۲ے تو نے نہ دیکھے جن کو ملا ہے کچھ حصہ کتاب کا مانتے ہیں بتوں اور شیطان کو اور کہتے ہیں کافروں کو یہ زیادہ پاتے ہیں مسلمانوں سے راہ سے کھڑا ہو کر ڈر سنا اور اپنے رب کی بڑائی کر ۔