حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 379 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 379

حقائق الفرقان ۳۷۹ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ ۵۶ - وَ رَبُّكَ اَعْلَمُ بِمَنْ فِي السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَلَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِيِّنَ عَلَى بَعْضٍ وَآتَيْنَا دَاوُدَ زَبُورًا - ترجمہ۔ اور تیرا رب بہت ہی جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں اور ہم نے بزرگی دی بعض نبیوں کو بعض پر اور داؤ د کوز بور بھی ہمیں نے دی۔ تفسیر - بین ۔ سب لوگوں کو ۔ وَ أَتَيْنَا دَاوُدَ زَبُورًا ۔ اس کے پہلے لَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِيِّنَ عَلَى بَعْضٍ فرمایا ۔ ان کا تعلق آپس میں کیا ہوا ؟ سنو ! قرآن مجید میں ہے کہ لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلَى لِسَانِ داؤد (المائدة: ۷۹) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتا ہے کہ آپ محتاط رہیں۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے بہت بزرگی دی۔ ایسی بات آپ کی شان سے بعید ہے۔ اسی واسطے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لمعان نہیں تھے۔ حدیث میں جہاں ذکر آیا ہے وہاں ساتھ ہی ممانعت کا بیان بھی ہے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ) ۱۵۲) وَآتَيْنَا دَاوُدَ زَبُورًا - نبیوں نے تیرے متعلق بڑھ بڑھ کر پیشگوئیاں کی ہیں ۔ ازاں جملہ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۳) زبور داؤد میں بھی ۔ ٦٠ - وَ مَا مَنَعَنَا أَنْ تُرْسِلَ بِالايْتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ وَآتَيْنَا ثَمُودَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً فَظَلَمُوا بِهَا وَمَا نُرْسِلُ بِالْايَتِ إِلَّا تَخْوِيفًا - ترجمہ ۔ اور نہیں روکا ہم کو ان آیات کے بھیجنے سے مگر اس بات نے کہ پہلوں نے ان کو جھٹلایا اور کو ہمیں نے دی ہے ثمود کو اونٹنی پہچانت اور پستہ کے لئے تو ظالموں نے اس پر ظلم کیا اس کا انکار کیا اور ہم تو نشانیاں ڈرانے ہی کے لئے بھیجا کرتے ہیں۔ تفسیر وَ مَا مَنَعَنَا أَنْ تُرْسِلَ بِالایت - یہ ایک آیت ہے۔ جس پر لوگوں کو شبہ ہوا ہے سر سید احمد خان صاحب نے بھی ٹھو کر کھائی ہے اور معجزوں سے انکار کیا ہے۔ میرے سامنے اس کے صحیح معنے یہ لے حق پوشوں پر لعنت کی گئی بنی اسرائیل میں سے داؤد کی زبانی ۔