حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 376 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 376

حقائق الفرقان ۳۷۶ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ ۴۶۔ وَ إِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُورًا - ترجمہ ۔ اور جب تو قرآن پڑھتا ہے تو ہم کر دیتے ہیں تیرے اور ان کے درمیان جو آخرت کو نہیں مانتے ایک مخفی پردہ۔ تفسیر حِجَابًا مستورا ۔ جو شخص غفلت کی راہ اختیار کرتا ہے اولا اس کے قلب پر غین آتا ہے۔ پھر رین بپھر صدا آتی ہے پر طبع پر ختم ہوتی ہے۔ پھر قفل ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رفروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۱ ) ۴۷۔ وَجَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَ فِي أَذَانِهِمْ وَقُرًا وَ إِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِي الْقُرْآنِ وَحْدَةً وَلَّوْا عَلَى أَدْبَارِهِمْ نُفُورًا - ترجمہ ۔ اور ڈال دیتے ہیں ان کے دلوں پر پردہ تا کہ وہ قرآن کو نہ سمجھ سکیں اور ان کے کانوں میں بوجھ اور بہرا پن ہے اور جب تو تیرے خالص اکیلے ربّ ہی کا بیان قرآن میں کرتا ہے تو وہ بھاگ جاتے ہیں پیٹھ پھیر کر سخت نفرت کر کے ۔ تفسیر - وَلَّوْا عَلَى أَدْبَارِهِمْ نُفُورًا- اگر خدا تعالیٰ کی توحید کا بیان کریں اور حاضرین کے مذاق کے مطابق ان کے سلسلے کے کسی پیر کا ذکر نہ آئے تو لوگ کہہ اُٹھتے ہیں کہ مزہ نہیں آیا۔ چشتیوں کی مجلس میں چشتیوں کے پیر طریقت کا ذکر نہ کریں۔ نقشبندیوں ، قادریوں کی مجلس میں ان کے پیروں کا۔ سہر وردیوں میں ان کے پیر کا۔ تو وہ ناراض ہو جاویں۔ میں دوسروں کا کیا ذکر کروں۔ ایک شہر میں میں نے خدا تعالیٰ کی صفات کا ذکر شروع کیا اور دیدہ و دانستہ حضرت صاحب کا ذکر نہ کیا۔ تو بعض شخصوں میں اس کے متعلق بحث چھڑ گئی ۔ حق فرمایا ہے خدا نے وَإِذَا ذُكِرَ اللهُ وَحْدَهُ اشْمَازَتْ (الزمر : ۴۶) آه! در (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱) لے اور جب بیان کیا جاتا ہے اکیلے اللہ کا تو نفرت کرتے ہیں ۔